Home / Leaflets  / Local Leaflets  / This Ramadhan, Let us Strive for Ruling by All that Allah (swt) Has Revealed

This Ramadhan, Let us Strive for Ruling by All that Allah (swt) Has Revealed

بسم الله الرحمن الرحيم

This Ramadhan, Let us Strive for Ruling by All that Allah (swt) Has Revealed

O Muslims of Pakistan!

Allah (swt) said,

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

The month of Ramadhan is the one in which the Qur’ān was revealed as Guidance for mankind, and as clear signs that show the right way and the Furqan.” [Surah Al-Baqarah 2:185].

And Allah (swt) said,

إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ الله 

Indeed, We have revealed upon you (O Muhammad (saw)) a Book in Truth, to rule between the people by all that Allah has shown you.” [Surah an-Nisa’a 4:105].

In the era of ruling by all that Allah (swt) has revealed, Ramadhan was glorified by great worship of Allah (swt), for over a thousand years. Thus, the Muslims did not restrict themselves to fasting, tarawih and invitations to iftaar alone. They fulfilled the obligation to rule by Islam comprehensively, including in economics, military affairs and education.

It was in the era of ruling by all that Allah (swt) has revealed that our rulers ruled us according to the Quran and Sunnah. Our wealth was circulated without being confined to the wealthiest, so that the poor were relieved of their burdens. The cries of the oppressed were heard and responded to, so that the enemies’ armies feared facing the Khilafah’s armed forces in Jihad. Indeed, it is because of ruling by our great Deen, that Ramadhan itself was the month of victory for centuries. Ramadhan witnessed victory over the Quraysh at Badr, the Opening of Makkah, the defeat of the Persians at Al-Buwayb, the Opening of ‘Amooriyahand victory over the Tartars at Ein Jaloot.

However, today, O Muslims, how does Ramadhan find us, in an era where there is no ruling by all that Allah (swt) has revealed? Certainly, we are found in misery and suffering, defeat and disgrace. Despite having huge armed forces, victory seems to be only for our enemies, who hoist their flags of kufr over the bloodied bodies of our children, women and elderly. And despite having vast lands and abundant resources, we are drowned in poverty, with our backs broken by hardship…

…Yet,instead of the current political leadership calling us to strive for ruling by all that Allah (swt) has revealed, they invite us to prolong the life of the current system through more elections within it, even though Allah (swt) said,

وَمَنْ أَعْرَ‌ضَ عَن ذِكْرِ‌ي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا

“And whoever turns away from My remembrance – indeed, he will have a miserable life.”[Surah Ta-Ha 20: 124].

     The current political leadership calls for change through Democracy, a ruling system where laws are made according to the desires of men and women gathered in a parliament, even though Allah (swt) ordered,

وَأَنِ ٱحْكُم بَيْنَهُمْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ وَٱحْذرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيْكَ

“And rule between them by what Allah has revealed, and do not follow their desires, and beware (O Muhammad) that they might seduce you from some of what Allah has sent down to you.” [Surah Al-Maaida 5:49].

And the current political leadership claims that they will end corruption and oppression through Democracy, even though the one who does not rule by all that Allah (swt) has revealed is an oppressor, exposing himself to the wrath of Allah (swt), no matter whatever else he did to benefit us materially in the Dunya.Allah (swt) revealed,

وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ

“Those who do not rule by all that Allah has revealed, they are the oppressors.”[Surah Al-Maidah 5:45]

O Muslims of Pakistan!

Leadership is given to the one that deserves it and not merely to the one who asks for it. The current political leadership, whether from PML-N, PPP or PTI, will never change our situation, as they all represent more of the same. Each time elections draw near, one of these parties takes its turn to find a new way to raise our hopes in Democracy, only to smash them after elections, leaving us in deeper despair and in a worsened situation. Rejecting participation in Democracy does not mean we will sit on our hands, but it will set us firmly on the path for real change, the re-establishment of ruling by all that Allah (swt) has revealed, through Islam’s ruling system, the Khilafah.

To re-establish Islam as a state and constitution, we need a new political leadership that we ourselves engage with, support and establish, because it will not descend from the skies. Hizb ut Tahrir has prepared an entire constitution of 191 articles, accompanied with divine evidences from the Quran and Sunnah. It has prepared a library of books elaborating upon Islam’s political solutions and its method of implementation. It has produced armies of capable, aware and committed men and women, prepared to advise and account the rulers of the Khilafah in their implementation of Islam. It works throughout the Muslim world and is the world’s largest party working for the unification of the Ummah through a single Khilafah state. And it is full of politically capable jurists (Fuqaha’a) such as its Ameer, Sheikh Ata Abu Rashta, who has the capability, wisdom and experience to lead us.

So, this Ramadhan, let us fully support Hizb ut Tahrir, as we strive for ruling by all that Allah (swt) has revealed. Even if we are not in the front row of the movement for the Khilafah on the Method of the Prophethood, let us make sure we are at least in the second or the third. Let us learn about ruling by all that Allah (swt) has revealed by attending the circles, gatherings and lectures of the advocates of Khilafah. Let us stand with them in support as they distribute leaflets and give addresses in the public places. Let us arrange audiences for them and spread their messages, leaflets, books and videos to all those that we know, as much as we can. Let us speak to others about the prohibition of Democracy and the obligation of ruling by all that Allah (swt) has revealed. Let us make Dua for the end of Democracy and the re-establishment of the Khilafah and ask others to do so. And let us demand from our relatives amongst the army officers to grant Nussrah (Material Support) to Hizb ut Tahrir for the re-establishment of the Khilafah on the Method of the Prophethood.

This Ramadhan, let us set ourselves firmly on the path to re-establishing the Khilafah on the Method of Prophethood, joining our nights with our days, so that we witness the glad tidings of RasulAllah (saaw). Ahmed narrated that RasulAllah (saaw) said,

ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ

Then there will be rule of force, and it will remain as long as Allah wills it to remain. Then Allah will end it when He wills. Then there will be a Khilafah on the Way of the Prophetood.” Then he fell silent.

25 Sha’ban 1439 AH
11 May 2018 CE

Hizb ut Tahrir
Wilayah Pakistan

 

 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 آئیں ہم اس رمضان اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکمرانی  کی جدو جہد کریں 

اے پاکستان کے مسلمانو! 

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

“رمضان کا مہینہ، جس میں قرآن  نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور جس میں ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں اور جو حق و باطل میں تمیز کرنے والا ہے”(البقرۃ:185)۔

اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ الله

“(اے پیغمبرﷺ) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ اللہ کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے معاملاتمیں فیصلہ کرو”(النساء:105)۔

جب حکمرانی اللہ کے نازل کردہ کے مطابق تھی تو ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک رمضان کامہینہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی عبادت کا عظیم ذریعہ تھا۔ لہٰذا اُس وقت مسلمان خود کو صرف روزوں، تراویح اور دعوتِ افطار تک ہی محدود نہ رکھتے تھے بلکہ اسلام کےمکمل  نفاذ  بشمول معاشی پالیسی ،  خارجہ پالیسی،تعلیم  اور حکمرانی کے فرض کو پورا کرتے تھے ۔

یہ وہ دور ِحکومت تھا جب ہمارے حکمران ہم پر اللہ کے نازل کردہ  یعنی قرآن و سنت کےمطابق حکمرانی کرتے تھے۔ ہماری دولت چندامیروں میں ہی محدود رہنے کی بجائے گردش میں رہتی تھی اور غریب بھی اپنی ضروریات کو عزت کے ساتھ پورا کر پاتے تھے۔مظلوموں کی پکار کونہ صرف  سنا جاتا تھا بلکہ ایسا موثر جواب دیا جاتا تھا کہ دشمنوں کی فوج میدانِ جہاد میں ریاست ِخلافت کی فوج کا سامنا کرنے سے خوف کھاتی  تھی۔  یقیناً،   دینِ اسلام کی بنیاد پر حکمرانی  کی بدولت صدیوں تک رمضان کامیابیوں اور فتوحاتکا مہینہ ہوا کرتا تھا ۔ رمضان کامہینہ گواہ ہے، بدر میں قریش کے خلاف فتح کا ، فتح  مکہ کا،البویب کی جنگ میں سلطنتِ فارس کی شکست کا ، اموریہ کی فتح کا اور عین جالوت کی جنگ میں تاتاریوں کے خلاف فیصلہ کن کامیابی کا ۔

لیکن آج اے مسلمانو، رمضان ہمیں کس حال میں پاتا ہے جب ہم اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکمرانی سے ہی محروم ہیں ؟ یقیناً ہم مشکلات، مصائب، شکست اور ذلت کا شکار ہیں۔ زبردست افواج موجود ہونے کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ کامیابی صرف ہمارے دشمنوں کا ہی مقدر ہے جو اپنے کفر کے جھنڈے ہمارے بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی خون سے لت پت لاشوں پر گاڑھتے جا رہے ہیں۔ اور وسیع علاقے اور بے پناہ قدرتی وسائل  ہونے کے باوجود ہم غربت  کی دلدل میں ڈوبے ہوئے  ہیں اور مشقت، تنگی اور بدحالی نے ہماری کمر توڑ رکھی ہے۔

۔۔۔۔ اور اب بھی، موجودہ جمہوری سیاسی قیادتیں اللہ کے نازل کردہ احکامات سے حکمرانی کی بجائےہمیں اس بات کی دعوت  دیتی ہیں کہ نئے  انتخابات کے ذریعے اس موجودہ کفریہ نظام کی زندگی کو  طوالت دی جائے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا ،

وَمَنْ أَعْرَ‌ضَ عَن ذِكْرِ‌ي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا

“اور جو میری نصیحت (قرآن) سے منہ پھیرے گا اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی”(طہ:124)۔

موجودہ سیاسی قیادتیں جمہوریت کے ذریعے تبدیلی کی دعوت دیتی ہیں جہاں پارلیمنٹ میں بیٹھے مرد و خواتین کی مرضی و منشا کے مطابق قوانین بنائے جاتے ہیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

وَأَنِ ٱحْكُم بَيْنَهُمْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ وَٱحْذرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيْكَ

“اور وہ سب جو  اللہ نے نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق ان میں فیصلہ کرنا اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو اللہ نے تم (محمدﷺ)پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تم کو بہکانہ دیں”(المائدہ:49)۔ 

اور موجودہ سیاسی قیادتیں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ جمہوریت کے ذریعے کرپشن اور ظلم کا خاتمہ کردیں گی جبکہ وہ شخص جو اللہ کے نازل کردہ کے مطابق حکمرانی نہیں کرتا درحقیقتوہی کرپٹ اور ظالم ہے، اور وہ خود کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے غضب کا حق دار بناتا ہے،  اس بات سے قطع نظر کہ وہ ہمیں کس قدر دنیاوی  فائدہ پہنچا سکتا ہے۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

وَمَنْ لَمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ

“اور جو اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں”(المائدہ:45)۔ 

اے پاکستان کے مسلمانو! 

قیادت اسے نہیں دی جاسکتی جوصرف  اُس کی طلب کرتا ہے بلکہ اسے دی جاتی ہے جو اس کا حقدار ہو۔ موجودہ سیاسی قیادت، چاہے اس کا تعلق پاکستان مسلم لیگ-ن، پاکستان پیپلز پارٹی یا پاکستان تحریک انصاف سے ہو، کبھی ہماری صورتحال کو تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ ان کا خمیر ایک ہی  ہے۔ جب کبھی انتخابات کا وقت قریب آتا ہے  تو ان میں سے کوئی ایک جماعت اپنی باری لیتے ہوئے کوئی ایسا نیا طریقہ کار ڈھونڈ تی ہے جس سے  جمہوریت سے ہماری امیدوں میں اضافہ ہوجائے۔ لیکن انتخابات کے بعد ہماری امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے اور ہم پہلے سے بھی بُری صورتحال اور ناامیدی کے اندھیروں میں جا گرتے ہیں۔  جمہوری عمل میں شرکت کو مسترد کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں بلکہ ہمیں پوری استقامت کے ساتھ حقیقی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہونا چاہیے اور اللہ کے نازل کردہ  کی بنیاد پر حکمرانی یعنی  خلافت کے قیام کی جدوجہد کرنی چاہیے ۔

اسلام کو ایک ریاست اور آئین کی صورت میں قائم کرنے کے لیے ہمیں ایک نئی سیاسی قیادت کی ضرورت ہے۔ یہ سیاسی قیادت آسمان سے نہیں اترے گی بلکہ اِسے ہم میں سے ہی ابھرنا ہوگا  تاکہ اِسے ہماری حمایت حاصل ہو اور ہم اس سے مضبوطی سے منسلک ہوں۔ حزب التحریرنے 191 دفعات پر مشتمل ریاستِ خلافت کا آئین تیار کر کھا ہے جو کہ قرآن و سنت کے تفصیلی دلائل سے اخذ شدہ ہے۔ حزب التحریر نے ایسی کتابوں کا وسیع ذخیرہ ترتیب دیا ہے جن میں انسانی مسائل کے اسلامی سیاسی حل اور ان کے نفاذ کے طریقہ کار کو بیان کیا گیا ہے۔ حزب التحریر نے ایسے، باشعور، قابل اور مخلص مرد و خواتین سیاست دانوں کی ایک فوج تیار کررکھی ہے جو اسلام کے نفاذ کے حوالے سے خلافت کے حکمرانوں کااحتساب کرسکیں گے۔  اور اس کے پاس سیاسی قابلیت کے حامل بے شمار  فقہا موجود ہیں جیسا کہ اس کے امیر شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ ، جن کے پاس وہ صلاحیت، ذہانت اور تجربہ موجود ہے کہ وہ ہماری رہنمائی اور قیادت کرسکیں۔

لہٰذا آئیں اور اس رمضان میں اللہ کے نازل کردہ کی بنیاد پر حکمرانی کے قیام کے لئے  حزب التحریر کی بھر پور حمایت کریں۔ اگر ہم نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد میں اگلی صفوں کا حصہ نہ بھی ہوں توکم از کم اس کی دوسری یا تیسری صفوں میں یقیناً موجود ہوں۔ آئیں اور ان درسوں اوراجتماعات کا حصہ بنیں جہاں خلافت کے داعی اللہ کے نازل کردہ سے حکمرانی کاطریقہ سکھاتے ہیں۔ آئیں اور ان خلافت کے داعیوں کی جانب سے لیفلٹ کی تقسیم اور عوامی مقامات پر خطاب منعقدکرنے میں ان کی مدد کریں۔ آئیں کہ ہم خلافت کے داعیوں کےخطاب سننے کے لیے لوگوں کو جمع کریں اور جس حد تک ممکن ہو ان کے پیغام کو لیفلٹ، کتابوں اور وڈیوز کی صورت میں ان سب لوگوں تک پہنچائیں جنہیں ہم جانتے ہیں۔ آگے بڑھیں اور خود لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ اسلام جمہوریت کو حرام قرار دیتا ہے اور اللہ کے نازل کردہ پر مبنی حکمرانی قائم کرنے کو فرض قرار دیتا ہے۔آئیں کہ ہم جمہوریت کے خاتمے اور ایک بار پھر نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی دعائیں مانگیں اور دوسروں کو بھی یہ دعا مانگنے کی ترغیب دیں۔ اور آئیں کہ ہم افواج میں موجود اپنے رشتہ داروں سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو مددو نصرۃ فراہم کریں۔

آئیں کہ اس رمضان ہم  نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد کا پوری استقامت کے ساتھ حصہ بن جائیں اور اس کے لیے دن رات ایک کردیں تا کہ ہم رسول اللہﷺکی بشارت کا مشاہدہ کرسکیں۔ احمد نے روایت کی ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا،

ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ

“پھر ظلم کی حکمرانی ہو گی اور وہ اس وقت تک رہے گی جب تک اللہ چاہے گا۔ پھر جب اللہ چاہے گا اسے ختم کردے گا۔ پھر نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی” اور اس کے بعد رسول اللہﷺخاموش ہوگئے۔         

حزب التحریر
ولایہ پاکستان

25 شعبان 1439 ہجری    
‫ 11مئی 2017