Home / Press Releases  / Local PRs  / Democracy Ensures Plunder of Our Resources:

Democracy Ensures Plunder of Our Resources:

Sunday, 9th Dhul Qaadah 1439 AH 22/07/2018 CE No: PR18047

Press Note

Democracy Ensures Plunder of Our Resources:

No Matter Who Comes To Power on July 25th, Pakistan’s Economic Future Will Remain Subservient

To The West Through IMF And The Capitalist System

On 16th July 2018 Pakistani rupee lost 5.7 per cent of its value against the US dollar in inter-bank trading with the US dollar being traded at Rs128.50 in the market. This was the second devaluation of the rupee under the caretaker setup. Before this the caretaker setup twice increased fuel prices as well. Taken together these measures will result in massive inflation within the country the immediate effects of which are already being felt by the masses. Bankrupt of any ideas, Pakistan’s policy makers slavishly resort to decades old tried and tested and failed Western solutions in their desperate attempt to manage the crisis which has been building in Pakistan’s economy for some time. Infact the recent rounds of devaluations and increase in petrol prices are infact preparations for once again joining yet another IMF program to increase country’s falling foreign exchange reserves. Caretaker Finance Minister Dr Shamshad Akhtar while addressing media at the Pakistan Stock Exchange on 14th July 2018 said: “Groundwork is being launched so that the incoming government, should it agree (on the IMF bailout), can proceed fast with its processing,”. 

As for what the IMF program will entail for the country, a taste of that is visible from the “preparatory actions” for the program in the form of currency devaluation and fuel price hikes. Much more stringent conditions are expected to follow these actions with the IMF demanding its customary reduction in expenses and increase in taxation policy reforms which are now unanimously seen as extremely harsh and recessionary in their resultant impact.

Since 1958, Pakistan has availed 16 programs of the International Monetary Fund (IMF) and yet the economic condition in the country remains dire. What is shocking is the continuity of this failed approach when despite massive experience of failure and negative results, Pakistan’s rulers insist on returning to the IMF yet again. Indeed this is evidence of their incompetence, intellectual bankruptcy and slavery to Western powers.

In view of the prevalent political environment where the country is engaged in a discussion about change and its own future, Hizb ut Tahrir Wilayah Pakistan wishes to present some of the policy prescriptions which the Islamic Khilafah State will adopt to radically alter Pakistan’s economic condition and put it on the path to prosperity and economic security:

  • The adoption of the Gold Standard as the currency of the State and delinking of the Rupee from the Dollar. The Khilafah state will adopt Gold and Silver as its currency. Due to the intrinsic value of Gold, the Gold Standard offers stability in international trade and reduces the ability of different states to manipulate their currencies to gain advantage in international trade. Secondly the Gold standard constraints the ability of the State to print currency at will. The State can only issue currency according to the Gold and Silver reserves it possesses. This protects the domestic economy from inflation by restricting the amount of currency in circulation.
  • Islam prohibits loans based on interests. Currently approximately 30 % of the revenue generated from Pakistan’s economy by the Pakistani State is spent on Debt servicing. The highest expenditure head by far in Pakistan’s budget. In the current budget the Government set aside 1620.2 Billion rupees for Debt Servicing. Approximately the same amount required for construction of Bhasha Dam. The Khilafah State will abolish all interest based loans and will only return principal amounts of loans if any remain. This will free up massive amount of revenue which can then be spent on the masses and other needs of the state. 
  • Islam prohibits the current system and practices in the financial markets and stock exchanges of buying and selling of shares, financial instruments and commodities that does not require possession of goods which causes speculation, financial instability and diversion of capital to non-productive sectors of the economy. Moreover Islam rejects the current capitalist company structure of limited liability relying on massive loans from big banks. Islam’s rules about business and company structures do not easily allow private sector to dominate capital intensive industries thus giving the Khilafah State a major role in capital intensive industries. Hence huge amount of capital is available to the State which currently is diverted to the rich few in the private sector.
  • Islam has a unique viewpoint towards property ownership and the Khilafah State will implement this viewpoint in its management of the economy. In Islam there are three types of ownerships:
  1. Public Ownership: consisting of solid, liquid and gaseous minerals including petrol, iron, copper, gold, natural gases etc, found in the depths of earth, all forms of energies and the energy-intensive, heavy industrial plants. These public properties are to be managed by the state and their benefits distributed amongst all the people.
  1. State Ownership: consisting of various taxes that are collected by the state, along with revenues for the state from agricultural, trade and industrial activity, outside the ambit of public properties. The state spends these incomes on state expenses.
  1. Private Ownership: unlike the above two, it is held by individuals and disposed in accordance with the Shariah rules.

Currently the energy sector in Pakistan is dominated by the private sector which reaps huge profits for itself. The Khilafah State will end the private ownership of public properties and thus a huge amount of revenue which is currently being siphoned away by the rich few in the private sector will be available for the state to spend on the masses. 

O Muslims of Pakistan!

Allah سبحانه وتعالى has granted you the most honorable status through the great Deen of Islam. It is due to Islam that you are raised as the best of nations before all of humankind. Your honor and prosperity lies in the implementation of this Deen. And this prosperity is not for you alone, but for all of humanity, after it has endured and continues to endure oppression, under the devilish man-made systems. So rejoice in your blessing, prepare yourselves and stand up to work with Hizb ut-Tahrir and support it, and seek Allah’s grace to be with a Hizb which Allah سبحانه وتعالى has blessed. So, that Allah سبحانه وتعالى’s promise of granting authority and succession, as well as the glad tiding by the Prophet صلى الله عليه وسلم, of the re-emergence of the Khilafah on the method of the Prophethood, are realized.

وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ 

“And Allah has full power and control over His Affairs, but most of men know not.”

[Surah Yousuf 12:21]

Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جمہوریت ہمارے وسائل کی لوٹ مار کو یقینی بناتی ہے :

25 جولائی کو جو بھی اقتدار میں آئے، پاکستان کامعاشی مستقبل آئی ایم ایف اور سرمایہ دارانہ نظام کے ذریعے مغرب کے  ہی تابع  رہے گا

16 جولائی 2018 کوپاکستانی روپے نے  انٹر بینک ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر 5.7فیصد کھو دی جس کے بعد ایک ڈالر 128.50روپے میں ملنے لگا۔موجودہ نگران حکومت کے دور میں روپے نے دوسری بار اپنی قدر کھوئی ہے۔  اس سے پہلے نگران حکومت نے تیل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا۔ ان دو نوں اقدام کی وجہ سے ملک میں شدید مہنگائی کی ایک نئی لہر آئی گی جس کا فوری اثر عوام الناس نے محسوس کرنا شروع بھی کردیا ہے۔  پاکستان کے پالیسی ساز،جو فکری دیوالیے پن کا شکار ہیں، پاکستان کی معیشت میں ایک عرصے سے پلنے والے اس بحران کو حل کرنے کے لیے کئی دہائی پرانے اور بار بار آزمائے ہوئے ناکام مغربی حل ایک بار پھر آزمانے کی کوشش کررہے ہیں۔ درحقیقت حالیہ کرنسی کی قدرمیں کمی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ دراصل ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پروگرام میں شمولیت کی تیاری ہے تا کہ آئی ایم ایف کی مدد سے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو بڑھایا جائے۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے 14 جولائی 2018 کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا: ” ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے تا کہ آنے والی حکومت  اگر اس بات سے متفق ہو (یعنی آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے) تو وہ تیزی سے اس پر کام کرسکے”۔ 

آئی ایم ایف کاپروگرام پاکستان کے لیے کتنا سودمند رہے گا اس کا اندازہ “ابتدائی اقدام” سے لگایا جاسکتا ہے جو کرنسی کی قدرمیں کمی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں کیے گئے ہیں۔ ان ابتدائی اقدامات کے بعد مزید سخت شرائط   نافذ کی جا  ئیں گی جو کہ آئی ایم ایف کی بدنام ِ زمانہ اخراجات میں کمی اور ٹیکس بڑھانے کی اصلاحات ہیں  جن کے متعلق یہ اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ ان کے نتیجے میں معیشت جمودکا شکار ہو جاتی ہے۔ 

1958 سے اب تک  پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، کے 16 پروگراموں میں شمولیت اختیا ر کی ہے لیکن اس کے باوجود ملک کی معاشی حالت بہتر نہیں ہوئی ۔ جو چیز انتہائی پریشان کن ہے وہ یہ ہےکہ اُس حل کو ایک بار پھر اختیار کیا جارہا ہے جس کی ناکامی کا ہمیں بہت زیادہ تجربہ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان کے حکمران آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر اصرار کررہے ہیں۔ یقیناً یہ صورتحال اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ پاکستان کے حکمرا ن حکمرانی کی صلاحیتوں سے عاری، فکری طور پر دیوالیہ اور مغربی طاقتوں کے غلام ہیں۔ 

موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں جب ملک میں تبدیلی اور ملک کے مستقبل کے حوالے سے بحث چل رہی ہے، حزب التحریر ولایہ پاکستان چند پالیسی تجاویز پیش کرنا چاہتی ہے جو اسلامی ریاست ، خلافت ،پاکستان کی معاشی صورتحال کو فوراً اور تیزی سے تبدیل کرنے کے لیے اختیار کرے گی اور جن پر عمل پیرا ہو کر ہم   خوشحالی اور معاشی تحفظ کی راہ پر  گامزن ہو جائیں گے:

  • سونے کو ریاست کی کرنسی کے طور پر اختیار کرنا اور روپے کو ڈالر سے جدا کردینا۔ ریاست خلافت سونے اور چاندی کو اپنی کرنسی قرار دے گی۔ کیونکہ سونے کی اپنی ایک قدر ہوتی ہے، اس لیے اس کی بنیاد پر جاری ہونے والی کرنسی بین الاقوامی تجارت میں استحکام پیدا کرتی ہے نتیجتاً دوسری ریاستیں اپنی کرنسیوں کی قدر میں کمی پیشی کرکے بین الاقوامی تجارت میں فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کھو بیٹھتی ہیں۔ اس کے علاوہ سونے کی بنیاد پر کرنسی جاری ہونے کی وجہ سے ریاست کی کرنسی نوٹ چھاپنے کی صلاحیت بھی محدود ہو جاتی ہے۔   ریاست صرف اتنے ہی نوٹ چھاپ سکتی ہے جتنے اس کے پاس سونے اور چاندی کے ذخائر ہوتے ہیں۔ اس طرح سے مقامی معیشت مہنگائی یعنی افراط زر کے خطرے سے محفوظ ہو جاتی ہے کیونکہ گردش میں کرنسی نوٹوں کی تعداد محدود ہوتی ہے۔ 
  • اسلام سود ی قرضوں کی ممانعت کرتا ہے۔ اس وقت پاکستان کی معیشت سے جمع ہونے والے محاصل کا تقریباً 30 فیصد قرضوں اور ان کے سود کی ادائیگی میں چلاجاتا ہے۔  پاکستان کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم اسی مد میں رکھی جاتی ہے۔ موجودہ بجٹ میں حکومت نے 1620.2ارب روپے قرضوں اور ان کے سود کی ادائیگی کے لیے رکھے ہیں۔ تقریباً اتنی ہی رقم بھاشا ڈیم بنانے کے لیے درکار ہے۔ ریاست خلافت تمام سودی قرضوں کو ختم کردے گی اور صرف اصل رقم واپس کرے گی  اگر اصل رقم میں سے کچھ واپس کرنا رہ گیا ہو۔ اس پالیسی کے نتیجے میں  ریاست کو ایک بہت بڑی رقم میسر ہو جائے گی جسے عوام الناس اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے پر خرچ کیا جائے گا۔ 
  • اسلام موجودہ مالیاتی نظام ،  مالیاتی مارکیٹوں میں کام کے طریقہ کار ، اسٹاک ایکس چینج میں شئیرز اور ایسی اشیاء کی خریدوفروخت کی ممانعت کرتا ہے جن کا مالک بننے کے لیے ان کا قبضے میں ہونا لازمی نہیں ہوتا ۔ اس وجہ سے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں اور  مالیاتی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے جس کےنتیجے میں دولت معیشت کے غیر پیداواری  شعبوں کی جانب منتقل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام موجودہ سرمایہ دارانہ کمپنی  کے ڈھانچے کومسترد کرتا ہے جسے لمیٹڈ کمپنی کہا جاتا ہے  اور جو سرمائے کے لیے بینکوں کے بڑے بڑے قرضوں پر انحصار کرتی ہے۔  اسلام کے کاروبار اور کمپنی کے ڈھانچے سے منسلک قوانین نجی شعبے کو معیشت کے ان شعبوں پر  غالب نہیں ہونے دیتے جہاں بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس طرح ریاست خلافت ان صنعتوں  میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے جہاں بے تہاشا سرمائے کی ضرورت ہو تی ہےیوں  اسلامی ریاست کے پاس بہت ساسرمایہ موجود رہتا ہے جو  موجودہ نظام میں نجی شعبے میں چند  امیر افراد اور کمپنیوں تک محدود رہتا ہے۔ 
  • اسلام کا اثاثوں  کی ملکیت کے حوالے سے ایک منفرد نظریہ ہے اور ریاست خلافت معیشت کے نظم و ضبط کی دیکھ بحال کے دوران اسی نظریے کو نافذ کرے گی۔ اسلام میں  ملکیت  تین اقسام کی ہیں:

1.عوامی ملکیت: ٹھوس، مائع یا گیس کی صورت میں پائی جانے والی معدنیات جس میں پیٹرول، لوہا، تانبہ، سونا، قدرتی گیس وغیرہ شامل ہیں،جو کہ زمین کی گہرائیوں میں پائی جاتی ہیں، اور توانائی کی تمام اقسام ،توانائی پیدا کرنے والے پلانٹس،یہ سب عوامی ملکیت میں شمار ہوتے ہیں۔ ان عوامی ملکیت کے اثاثوں کاانتظام  ریاست سنبھالتی اور چلاتی ہے اور ان سے حاصل ہونے والے والے فوائد کو تمام لوگوں  تک پہنچاتی ہے۔

2.ریاستی ملکیت:  ریاست کی جانب سے جمع کیے جانے والے ٹیکس، زرعی، صنعتی اور تجارتی شعبوں سے حاصل ہونے والے محاصل جن کا عوامی ملکیت سے تعلق نہیں ہوتا۔ ان محاصل کو ریاست کی ضروریات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ 

3.نجی ملکیت: مندرجہ بالا دو اقسام کے برخلاف، یہ اثاثے افراد کی ملکیت میں ہوتے ہیں اور وہ انہیں شریعت کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق خرچ کرتے ہیں۔

اس وقت پاکستان میں توانائی کےشعبے میں نجی شعبہ چھایا ہوا ہے جوتوانائی کے شعبے سے بڑے پیمانے پر فوائد سمیٹ رہا ہے۔ ریاست خلافت عوامی اثاثوں کی نجکاری کو ختم کردے گی۔یوں بہت زیادہ   دولت اسلامی ریاست کو عوام پر خرچ کرنے کے لیے میسر ہو گی جو موجودہ نظام میں چند نجی کمپنیوں کی جیبوں میں جا رہی ہے۔ 

اے پاکستان کے مسلمانو!

اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے دین اسلام کے ذریعے آپ کو عزت بخشی ہے۔ اسلام کی وجہ سے ہی آپ کو تمام بنی آدم میں سب سے بہترین کہا گیا ہے۔ آپ کی عزت اور آپ پر عائد ذمہ داری اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ اسلام کو نافذ کیا جائے۔ اور اسلام کے نفاذ کی وجہ سے حاصل ہونے والی خوشحالی صرف آپ کے لیے ہی نہیں ہو گی بلکہ تمام انسانیت کے لیے ہو گی کیونکہ انسانیت نے انسانوں کے بنائے ہوئے  شیطانی نظاموں کے مظالم کو بہت برداشت کر لیا۔ تو خود کو تیار کریں اور حزب التحریر کے ساتھ کام کرنے کے لیے کھڑے ہوں اور اس کی حمایت کریں، اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کریں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد حزب کو حاصل ہو ۔ اور اس طرح اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے کامیابی اور حکومت اور رسول اللہ ﷺ کی جانب سے نبوت کے طریقے پر خلافت کی واپسی کا وعدہ اور بشارت  حقیقت بن جائیں۔ 

وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لاَ يَعْلَمُونَ 

” اور اللہ اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے “(یوسف:21)

 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس