Home / Leaflets  / Local Leaflets  / End the Circus of Democracy and Dictatorship Work with Hizb ut-Tahrir to Establish the Khilafah

End the Circus of Democracy and Dictatorship Work with Hizb ut-Tahrir to Establish the Khilafah

بسم الله الرحمن الرحيم

End the Circus of Democracy and Dictatorship

Work with Hizb ut-Tahrir to Establish the Khilafah

With the entire country gripped by a desire for revolution, on 29th July 2014, the Prime Minister declared that revolution can only come through democracy. As for the opposition parties, in the build up to Pakistan’s Independence Day, August 14, they have made clear that they are competing for the same throne, in the same system, with the same claim. However, both sides will fail to bring any change because the entire system is corrupt, not merely its electoral process.

The current system is corrupt to its core because it ensures that all laws are made according to the whims and desires of men, rather than in accordance to the commands and prohibitions of Allah (swt) and His Messenger (saw). The current system is merely a continuation of the British Raj occupation that abolished Islamic rule and replaced it with a corrupt system of man-made laws, designed to serve only the men who make the laws. Today, laws are made according to the whims and desires of either a democrat and his assemblies or a dictator and his cronies. It is this corrupt system that allows foreign powers and their local agents to make laws in our country to serve their interests, exploiting our immense resources and plunging us into growing poverty, insecurity and humiliation. This corrupt system is why before the last elections in 2013, the US ambassador was able to say with absolute confidence that democracy is America’s horse in Pakistan!

Long marches, revolutions of every color and hue, electoral reforms, new elections and new coups will only prolong our agony, as long as they are used to keep this corrupt system from collapsing, as it deserves to. And above all, Allah (swt) condemned ruling by other than all that He (swt) revealed. Allah (swt) said,وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَنْ يَفْتِنُوكَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَيْكَ. “And judge between them by all that Allah (swt) has revealed, and do not follow their desires, and beware (O Muhammad) lest they might seduce you from even some of what Allah has sent down to you.” [Surah Al-Maaida 5:49].

And why do the ruling party and opposition parties not reflect on the example of our beloved Prophet (saw), whose Sunnah is a source of law and guidance for us?  RasulAllah  (saw) firmly rejected all the invitations from the kuffar to enter their man-made system of whims and desires. The kuffar invited him to become a member of their parliament, Dar un-Nadhwa, and even its head. Yet, RasulAllah (saw) firmly rejected to arbitrate within their system of kufr, a “Taghoot”, which rules by other than all that Allah (swt) has revealed, just like its modern equivalents, democracy and dictatorship. Allah (swt) said, أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آَمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَكْفُرُوا بِهِ Have you not seen those who claim to believe in what was revealed to you and what was revealed before you, they want to arbitrate to Taghut, even though they were ordered to disbelieve in it.” [Surah An-Nisaa 4:60].

So will the ruling and opposition sides not take heed and stop competing for this throne of treachery, humiliation and disobedience of Allah (swt) and His Messenger (saw)?

O Muslims of Pakistan! Revolution and change will only occur when we abolish this man-made system and replace it by a system in which rulers only rule according to the commands and prohibition of Allah (swt) and His Messenger (saw). Such a state is called the Khilafah in our Deen. In the Khilafah, rulers do not make laws according to their whims and desires, rather they implement laws according to the Quran and Sunnah and thus the Khilafah prevents exploitation of the people by foreign colonialists and their local agents. Also in the Khilafah, the elected men and women of the Majlis-e-Ummah do not make laws either, but advise and account the rulers to make sure they rule by Islam. Moreover, the judiciary will remove any ruler, including the Khaleefah, who rules by other than Islam.  Allah (swt) has revealed, وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلاَ مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمْ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً مُبِينًا “It is not befitting for a believing man or woman to have any choice in a matter, when it has been decided upon by Allah and His Messenger.” [Surah Al-Ahzab 33:36]

O Muslims of Pakistan! Our only way for Liberation (تحرير) is ruling without compromise by Islam. We are a Muslim people who thrive under Islam and are ruined by man-made law. We ruled our region for over a thousand years by the light of Islam and its dignified Shariah law, from the time of the Khilafah e Rashida, such that these lands were a shining example to humankind. When the British invaded, occupied and abolished the Shariah rule, we were drowned in poverty and hardship, ravaged by famine and debt. We resisted the man-made system valiantly, whether it was the Jihad of 1857, the Khilafat movement or the movement to establish a state in the name of Islam, Pakistan. We strove and made huge sacrifices for the sake of Allah (swt) and His Messenger (saw), not counting our martyrs. It is this denial of man-made law, love for Islam and spirit of sacrifice that must return to us now, if we are ever to secure our Liberation (تحرير) from the man-made systems of democracy and dictatorship that afflict us today.

O Muslims of Pakistan! Let us work from now with the Party of Liberation, Hizb ut-Tahrir, for the return of the Khilafah to Pakistan. Hizb ut-Tahrir is fully prepared for the return of Islam as a way of life, state and constitution. Hizb ut-Tahrir has prepared an entire Constitution for the Khilafah, of 191 articles in two substantial volumes, containing evidences for the articles from the Quran and the Sunnah. Hizb ut-Tahrir has a library of essential books for the establishment of Khilafah, covering subjects from the Islamic Belief, Islamic Personality to the Khilafah State Organizations and the Economic System in Islam. Hizb ut-Tahrir has prepared armies of capable politicians, men and women, who strive against the tyrants, fearing none but Allah (swt). And it is led by the wise statesman and eminent jurist, Shaikh Ata Bin Khalil Abu Al-Rashta who looks after the Ummah’s affairs through a vast party that embraces the entire Muslim World, from Indonesia to Morocco.

And in particular we must ask our sons, brothers and fathers in the armed forces as to how they accept traitors in the military leadership to use their strength to support the corrupt man-made system, the anvil upon which our hopes and aspirations are smashed to smithereens? We must insist that they follow the example of the noble Ansar (ra), who gave the Nussrah for the practical, complete and immediate establishment of Islam, so that the Ummah can again rejoice in complete obedience of Allah (swt). Allah (swt) said, “وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ * بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ * وَعْدَ اللَّهِ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ “And that day the believers will rejoice in the victory of Allah. He gives victory to whom He wills, and He is the Exalted in Might, the Merciful. [It is] the promise of Allah and Allah does not fail in His promise, but most of the people know not.” [Surah Ar-Rûm 30:4-6]

Hizb ut-Tahrir                                                                                         8 August 2014 CE

Wilayah Pakistan                                                                                    12 Shawwal 1435

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جمہوریت اور آمریت کے تماشے کا خاتمہ کرو

خلافت کے قیام کے لئے حزب التحریر کےساتھ مل کر جدوجہد کرو

ایک ایسے وقت پر جب پوراملک  انقلابی تبدیلی کی آواز سےگونج رہا ہے، پاکستان کے وزیر اعظم نے 29 جولائی 2014 کو اعلان کیا کہ انقلاب صرف جمہوریت کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔  اورجہاں تک اپوزیشن جماعتوں کا تعلق ہے تو جیسے جیسے 14 اگست کا دن قریب آرہا ہے انہوں نے بھی اس بات کو واضح کردیا ہے کہ وہ دراصل نظام کی تبدیلی کی جدوجہد نہیں کررہے بلکہ اسی نظام کو برقرا ر رکھنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور موجودہ کرپٹ اقتدار ہی کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔بلاشبہ یہ دونوں فریق تبدیلی لانے میں بالکل ناکام رہیں گے کیونکہ مسئلہ صرف انتخابی عمل کا کرپٹ ہونا نہیں بلکہ  پاکستان کا پورے کا پورا نظام ہی کرپٹ ہے۔

موجودہ نظام اپنی بنیادمیں ہی کرپٹ ہے کیونکہ یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ قانون سازی  اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کے برخلاف انسان کی اپنی خواہشات اور ذاتی مفادات  کے مطابق ہواوریہی اس نظام کا بنیادی مسئلہ ہے۔  موجودہ نظام برطانیہ کے  استعماری راج  کا ہی تسلسل ہے کہ جس نے اسلامی نظام کا خاتمہ کیا تھا اور برصغیر کے مسلمانوں پر انسانی قوانین پر مبنی کرپٹ نظام کو نافذ کیا تھا ۔  اس نظام کو اِس انداز سے تیار کیا گیا تھا کہ یہ صرف ان لوگوں کے مفادات کا تحفظ کرتا تھا کہ جنہوں نے اس نظام کو ترتیب دیا تھا۔ آج قانون سازی جمہوری حکمران اور اس کی اسمبلیوں کے ہاتھ میں ہے یا پھر یہ ایک ڈکٹیٹر اور اس کے حواریوں کے ہاتھ میں ہوتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کوئی بھی قانون بناسکتے ہیں۔ یوں آج بھی یہ موجودہ کرپٹ نظام ہی ہے کہ جو  غیر ملکی طاقتوں اور ان کے مقامی ایجنٹوں کو طاقت فراہم کرتا ہے کہ وہ ہمارے ملک میں ایسے قوانین بنائیں کہ جو ان کے مفادات کو پورا کریں۔ چنانچہ انسانوں کے  بنائے ہوئے قوانین کے ذریعے غیر ملکی طاقتیں ہمارے وسائل کو لوٹتی ہیں جبکہ ہم غربت، عدم تحفظ اور ذلت و رسوائی کی دلدل میں ڈوبتے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2013 کے انتخابات سے قبل امریکی سفیر  نے مکمل اعتماد کے ساتھ یہ کہا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت ہی امریکہ کا گھوڑا ہے!

لانگ مارچ، انقلاب کے طرح طرح کے نعرے، انتخابی اصلاحات، کوئی نئی فوجی حکومت یا نئے انتخابات محض ہمارے مصائب اور پریشانیوں میں اضافہ کریں گے، جب تک کہ اِن نعروں اور مطالبات کا ہدف اس نظام کو گرنے سے بچانا   ہے، حالانکہ یہ نظام تواس بات کا مستحق ہے کہ اسے مکمل طور پر مسمار کر دیا جائے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ  تعالیٰ نے کسی بھی ایسی حکمرانی کو حرام قرار دیا ہے کہ جو اللہ کے نازل کردہ قوانین کی بجائے کسی اورقانون کے ذریعے ہو۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللہُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ وَاحْذَرْهُمْ أَنْ يَفْتِنُوكَ عَنْ بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللہُ إِلَيْكَ “(اے محمدﷺ) آپ ان کے معاملات میں اللہ کے نازل کر دہ قوانین کے ذریعے ہی حکمرانی کریں، اوران کی خواہشات کی تابعداری ہرگز نہ کیجئے گا اور ان سے ہوشیار رہیں کہ کہیں یہ آپ کو اللہ کے اتارے ہوئے کسی حکم سے اِدھر اُدھر نہ کردیں”(المائدہ:49)۔

آخر کیوں حکمران جماعت اور اپوزیشن جماعتیں ہمارے پیارے نبیﷺ کی مثال کی پیروی نہیں کرتیں کہ جن کی سنت ہمارے لئے ہدایت اور قوانین کا سر چشمہ ہے؟ رسول اللہﷺ نے کفار کی جانب سے انسانوں کے بنائے ہوئے نظام میں شمولیت اختیار کرنے کی پیشکش کو ہمیشہ مسترد کیا۔ کفار نے آپﷺ کواپنی پارلیمنٹ یعنی دارُالنَّدْوَہ کا  رُکن بننے یہاں تک کے اس کا سربراہ بننے کی پیشکش کی لیکن رسول اللہﷺ نے ان کی اس پیشکش کو سختی سے مسترد کیا اور ان کے “طاغوتی ” نظام میں ثالث  بننے سے انکار کیا کہ جہاں فیصلے اللہ کے نازل کردہ قوانین کی بنیاد پر نہیں کیے جاتے تھے بالکل ویسے ہی کہ جیسا آج کے دور میں جمہوریت اور آمریت میں ہوتا ہے ۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آَمَنُوا بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَنْ يَّتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَنْ يَّكْفُرُوا بِهِ “(اے محمدﷺ) کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا کہ جن کا دعویٰ تو یہ ہے کہ جو کتاب آپ  پر نازل ہوئی ہے اور جو کتابیں آپ  سے پہلے نازل ہوئی ہیں وہ ان سب پر ایمان رکھتے ہیں، لیکن وہ فیصلوں کے لیےطاغوت(غیر اللہ) کی طرف جانا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں حکم دیا گیا ہےکہ اس کا انکار کریں”(النساء:60)۔

تو کیا حکمران اوراپوزیشن جماعتیں رسول اللہ ﷺ کی اِس سنت سے کوئی رہنمائی حاصل کریں گی یا پھر ایک ایسے اقتدار کے حصول کے لیے ہی ایک دوسرے سے مقابلہ بازی کرتی رہیں گی کہ جس کا خمیر امتِ مسلمہ سے غداری ، شرمناک  رسوائی اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی میں گوندھا گیا ہے۔

اے پاکستان کے مسلمانو! انقلاب اور تبدیلی صرف اسی صورت آئے گی جب ہم انسانوں کے بنائے ہوئے نظام کو نیست و نابود کردیں اور اس کی جگہ ایک ایسا نظام لائیں جس میں حکمران صرف اور صرف اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے احکامات کے ذریعے حکمرانی کریں۔ ایسی ریاست کو ہمارے دینِ اسلام میں ‘خلافت’ کہا جاتا ہے۔  خلافت میں حکمران اپنی خواہشات اورمرضی کے قوانین نہیں بناسکتے بلکہ وہ صرف قرآن وسنت سے اخذ کردہ قوانین ہی کونافذ کرسکتے ہیں،یوں خلافت غیر ملکی طاقتوں اور ان کے مقامی ایجنٹوں کے ہاتھوں عوام کے استحصال کو روک دیتی ہے۔  اسی طرح خلافت  میں مجلسِ امت کے منتخب اراکین بھی قانون سازی کا حق نہیں رکھتے  بلکہ ان کا کام خلیفہ کو مشورہ دینا  اور اس کا کڑا محاسبہ کرنا ہے  تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حکمرانی صرف اور صرف اسلام ہی  کی بنیاد پرہو۔ اس کے علاوہ خلافت میں عدلیہ کسی بھی ایسےحکمران کو معزول کرنے کا اختیار رکھتی  ہے جواسلام کے علاوہ کسی اور قانون کے ذریعے حکمرانی کرے ،خواہ یہ حکمران خلیفہ ہی کیوں نہ ہو۔  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ارشاد فرمایاہے: وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلاَ مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَنْ يَكُونَ لَهُمْ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً مُبِينًا “اور کسی مومن مرد و عورت کویہ حق حاصل نہیں کہ جب  اللہ اور اس کا رسولﷺ کوئی فیصلہ کر دیں تو اب اس معاملہ میں اپنا بھی کوئی اختیار سمجھیں۔  اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کرے تو وہ بالکل گمراہ ہو گیا”(الاحزاب:36)۔

اے پاکستان کے مسلمانو! ہماری حقیقی نِجات (یعنی تَحریر) ایسی حکمرانی کے قیام میں ہے جو اسلام کے نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے۔ ہم مسلمان ہیں، اور مسلمانوں نے اسلام کے زیرِ سایہ ترقی کی تھی، جبکہ انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین نے ہمیں محض تباہ و برباد کیا ہے۔ ہم اسلام کے لائے ہوئے نور اور بابرکت شریعت کے ذریعے اس خطے پر ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک حکمرانی کرتے رہے اور یہ ایسی شاندار حکمرانی تھی کہ برصغیر کا یہ خطہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال تھا۔لیکن جب برطانوی استعمار نے حملہ کرکے اس خطے پر قبضہ کر لیا  اور اسلام کی حکمرانی کا خاتمہ کر دیا  تو ہم غربت اور مشکلات  کی دلدل میں ڈوب گئے، اور بھوک، افلاس  اور قرضے ہمارا مقدر بن گئے۔ہم نے انسانوں کے بنائے ہوئے نظام کے تسلط کے خلاف  بھر پور مزاحمت  کی خواہ  وہ 1857ء کا جہاد ہو یا تحریکِ خلافت ہو یا اسلام کے نام پر پاکستان کے قیام کی تحریک ہو۔ ہم نے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی خاطرعظیم قربانیاں  دیں اور اس راہ میں شہادتوں کی کثرتِ تعداد کی پرواہ نہیں کی ۔اگر آج ہم انسانوں کے بنائے ہوئے کرپٹ نظام سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہیں، خواہ یہ جمہوریت کی شکل میں ہو یا آمریت کی صورت میں، تو پھر ہمیں انسانوں کے بنائے ہوئے نظاموں کی مخالفت، اسلام سے محبت اور اسلام کی بابرکت شریعت کی خاطر قربانی کے جذبے کو اپنے اندر دوبارہ جگانا  ہو گا۔

اے پاکستان کے مسلمانو! آؤ اور آج ہی کے دن سے نجات دلانے والی  جماعت ‘حزب التحریر’ کے ساتھ مل کر کام کرو اور پاکستان کو خلافت کے قیام کا نقطہ آغاز بناؤ۔  حزب التحریراس بات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے کہ اسلام کو ایک نظامِ زندگی، ریاست اور آئین کے طور پر واپس لایا جائے۔ حزب التحریر نے ریاستِ خلافت کے لیے 191 دفعات پر مشتمل ایک مکمل آئین تیار کررکھا ہے اور اپنی دو جلدوں پر مشتمل کتاب ’مقدمہٕ دستور‘ میں اِن  دفعات کے قرآن و سنت سے تفصیلی دلائل بھی بیان کر دیے ہیں۔ حزب التحریر نے خلافت کے قیام اور اسےعملی طور پر چلانے کے متعلق کتابوں کا عظیم ذخیرہ ترتیب دیا ہے جس میں  اسلامی عقائد اور اسلامی شخصیت سے لے کر ریاستِ خلافت کے اداروں اور اسلام کے معاشی نظام جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ حزب التحریر نے ایسے قابل مرد و عورت سیاست دانوں کی صفوں کی صفیں  تیار کی ہیں جو عالمِ اسلام پر مسلط جابر حکمرانوں  کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں اللہ کے سوا کسی کا خوف دامن گیر نہیں۔ اور اس جماعت کی قیادت ممتاز فقیہ اور مدبر سیاست دان شیخ عطا بن خلیل ابورَشتہ کے ہاتھ میں ہے  جو ایک ایسی وسیع جماعت کے ذریعے امت کے مفادات کی نگہبانی کر رہے ہیں جو انڈونیشیا سے مراکش تک پورے عالمِ اسلام میں امتِ مسلمہ کے ساتھ مضبوط تعلق قائم  کیے ہوئے ہے ۔

اور ہم خاص طور پر افواجِ پاکستان میں موجود اپنے بھائیوں اور بیٹوں سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کس طرح اس بات کو قبول کر سکتے ہیں کہ پاکستان کی فوجی قیادت  میں موجود غدار ان کی طاقت کو انسانوں کے بنائے ہوئے کرپٹ نظام کو برقرار رکھنے اور پاکستان کے مسلمانوں کی امیدوں اور خواہشات کو کچلنے کے لئے استعمال کریں؟ پاکستان کے مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ افواج میں موجوداپنے بھائیوں اور بیٹوں سے انصارِ مدینہ  کی سنت پر چلنے کا تقاضا کریں جنہوں نے اسلام کے مکمل ، فوری اور عملی نفاذ کے لئے نُصرۃ فراہم کی تھی تاکہ ہم ایک بار پھر اللہ کی کامل فرمانبرداری کی خوشیاں سمیٹ سکیں۔

وَيَوْمَئِذٍ يَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ o بِنَصْرِ اللَّهِ يَنْصُرُ مَنْ يَّشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ o وَعْدَ اللَّهِ لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعْدَهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

“اس روز مسلمان شادمان ہوں گے اللہ کی مدد سے۔   وہ جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے۔ اصل غالب اور مہربان وہی ہے۔یہ  اللہ کا وعدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا  لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے” (الروم:4-6)۔

12 شوال 1435ہجری                                                             حزب التحریر

8اگست2014                                                                      ولایہ پاکستان