Home / Press Releases  / Local PRs  / The Bajwa-Imran Regime Bolsters Trump’s Re-Election Campaign by Begging for His Help…

Tuesday, 20th Dhu al-Qi’dah 1440 AH 23/07/2019 CE No: 1440/71

Press Release

The Bajwa-Imran Regime Bolsters Trump’s Re-Election Campaign by Begging for His Help

in Mediation with India and Stabilizing Afghanistan for His Exhausted Troops

     On 22 July 2019, the Bajwa-Imran regime met with US President Trump to confirm its alliance with America, the foremost enemy of Islam and Muslims. Reflecting a wide-ranging alliance, the Prime Minister was accompanied by the Director-General of the ISI and the Chief of Army Staff, as well as the Finance Advisor. Imran Khan reposed his full trust in Trump to normalize relations between India and Pakistan, declaring, “There are over a billion and quarter people in the subcontinent, they are held hostage to the issue of Kashmir, and I feel that only the most powerful state, headed by President Trump, can bring the two countries together.” Imran reposed trust in Trump, even though the US normalization plan is to ensure Pakistan makes substantial political, economic and military concessions to the Hindu State, so that India can rise as the dominant regional power, to counter China and control Muslims on behalf of the US. And whilst the US stares at certain, humiliating, military defeat in Afghanistan, like Soviet Russia before it, the Bajwa-Imran regime assured Trump that it would do its very best to ensure a political settlement, which the exhausted US desperately needs to maintain some of its forces within striking distance of the world’s only Muslim nuclear power. Imran Khan loyally assured Trump that, “we will be able to urge the Taliban to talk with the Afghan government and come to a political solution.”

     O Muslims of Pakistan and their Armed Forces in Particular!

The Bajwa-Imran regime embraces alliance with the US, even though the US is foremost in enmity to Islam and Muslims, as is evident from its own crusades in the Muslim World, as well as its full support for the Jewish entity and the Hindu State in their wars of occupation. As for the regime’s attempt to bribe the Muslims to accept its treacherous alliance with America by promises of  economic aid from US, its falsehood is clear from the economic ruin that the US has unleashed on Pakistan through its colonialist tool, the IMF. And having crippled Pakistan’s agriculture and industry, the US now wants Pakistan to open its economic borders to India so that its goods may dominate Pakistan’s markets. Allah (swt) warned,

﴿مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ  الْعَنكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ﴾  

“The example of those who take allies other than Allah is like that of the spider who takes a home. And indeed, the weakest of homes is the home of the spider, if they only knew.” [Surah Al-Ankabut 29:41].

Indeed, there is only one path to strengthen the Ummah, which is her practical unification by the Khilafah (Caliphate) Upon the Method of Prophethood. Allah (swt) declared,

﴿الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا﴾  

“Those who take disbelievers for allies instead of believers, do they seek honor, power and glory with them? Verily, then to Allah belongs all honor, power and glory.” [Surah an-Nisa’a 4:139].

Media Office of Hizb ut Tahrir in Pakistan

بسم الله الرحمن الرحيم

پریس ریلیز

پاک بھارت مذاکرات میں امریکی ثالثی کی بھیک مانگ کر اور امریکا کی شکست خوردہ افواج کو افغانستان میں بچانے کے عزم کے ذریعے

باجوہ۔عمران حکومت ٹرمپ کی انتخابی مہم میں اس کی مدد کر رہی ہے

22جولائی 2019 کو باوجوہ-عمران حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملا قات کی اور امریکا کے ساتھ اتحاد کا اعادہ کیا جو کہ اسلام اور مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے۔امریکا کے ساتھ وسیع اور گہرے اتحاد کو واضح کرنے کے لیے وزیر اعظم کے وفد میں آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور مشیر خزانہ بھی شامل تھے۔ عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے یعنی”نارملائزیشن”  کے لیے ٹرمپ  پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، “برصغیر میں سوا ارب سے زائد لوگ ہیں، جو کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے یرغمال بنے ہوئے ہیں، اور میں سمجھتا ہوں کہ  صرف سب سے طاقتور ریاست، جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کررہے ہیں، دونوں ممالک کو قریب لاسکتی ہے”۔  عمران خان نے ٹرمپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ امریکی نارملائزیشن  کے منصوبے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پاکستان ہندوریاست کو سیاسی، معاشی اور فوجی رعایتیں فراہم کرے تا کہ بھارت خطے کی طا قتور ریاست کے طور پر ابھر سکے اور امریکا کے فرنٹ مین کے طور پر چین کا مقابلہ اور خطے کے مسلمانوں کو قابو کرسکے۔ اور اب جبکہ امریکا سوویت روس کی طرح  افغانستان میں یقینی  ذلت  ورسوائی اور شکست کو سامنے دیکھ رہا ہے، تو باجوہ-عمران حکومت ٹرمپ کو یقین دہانی کرارہی ہے کہ وہ افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی جس کی امریکا کو اشد ضرورت ہے تا کہ مسلم دنیا کی واحد ایٹمی قوت کی دہلیز پر اپنی افواج کو مستقل بنیادوں پر رکھ سکے۔  عمران خان نے پوری وفاداری  کےساتھ ٹرمپ کو یقین دلایا  کہ “ہم اس قابل ہوں گے کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کے لیے طالبان کی حوصلہ افزائی  کریں اور انہیں سیاسی حل پر لائیں”۔

اے پاکستان کے مسلمانو اور خصوصاً ان کی افواج!

باجوہ-عمران حکومت نے امریکا کے ساتھ اتحاد کو قبول کیا ہے جبکہ امریکا اسلام اور مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے جس کا واضح ثبوت مسلم دنیا میں اس کی جانب سے مسلط کی گئی صلیبی جنگیں ہیں اور ہندو اور یہودی ریاست کی جانب سے مسلم علا قوں پر قبضے  اور ان پر مسلط کی جانے والی جنگوں کی بھر پور حمایت کرنا ہے۔ جہاں تک امریکا کے ساتھ غدارانہ اتحاد کو مسلمانوں سے شرف قبولیت حاصل کروانے کے لیے اس حکومت کی جانب سے امریکی معاشی امداد کے وعدوں کو پیش کرنے کی بات ہے تو امریکاکا جھوٹ اس بات سے ثابت ہے کہ اس نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے لیے اپنے استعماری ادارے آئی ایم ایف کو پاکستان پر کھلا چھوڑ دیا ہے۔ اور پاکستان کی زراعت اور صنعت کو مفلوج کرنے کے بعد امریکا اب یہ چاہتا ہے کہ پاکستان اپنی معاشی سرحدیں بھارت کے لیے کھول دے تا کہ اس کی مصنوعات پاکستان کے بازاروں میں حاوی ہو جائیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمیں خبردار کیا ہے کہ،

مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ  الْعَنكَبُوتِ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

” جن لوگوں نے اللہ کے سوا (اوروں کو) کارساز بنا رکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی ایک (طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے کاش یہ (اس بات کو) جانتے “

(العنکبوت 29:41)۔

  یقینا ً امت کو طاقتور بنانے کا صرف ایک ہی راستہ ہے  کہ اسے نبوت کے طریقے پر قائم خلافت کے ذریعے عملی طور پر یکجا کر کے ایک امت بنادیا جائے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا

” جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب اللہ ہی کی ہے “(النساء 4:139)۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس