Home / Press Releases  / Local PRs  /  Tear Up the Alliance with the US

 Tear Up the Alliance with the US

Saturday, 26th RabiuthThaanee 1439 AH 13/01/2018 CE No: PR18003

Press Release

 Tear Up the Alliance with the US

Pakistan’s Spineless Leadership Prostrates before Trump,

Despite Pakistan Army’s Capabilities

On Friday 12th January, the Inter Services Public Relations (ISPR) in its press release 19/2018 confirmed that General Bajwa received a telephone call from the US Commander of CENTCOM, General Votel in which General Bajwa said that Pakistan shall continue with its “sincere counterterrorism efforts.” So, despite Trump’s monumental insults of Pakistan, the commander of the world’s sixth largest army solemnly confirmed his personal guarantee of Pakistan’s commitment to America’s war, which has unleashed chaos and destruction upon Pakistan. Thus, at a time when the Trump administration has been brought to its knees before small groups of poorly armed tribal Muslims in Afghanistan, forcing it to plead for talks with them, Pakistan’s spineless leadership bends before the foolish tyrant, despite commanding an Islam loving army which is fully capable of delivering the US a blow within hours, that would expose its actual weight before the entire world.

O Muslims of Pakistan!

Humiliation is the pathetic consequence of turning to the enemy states for power and strength, rather than Islam. Allah (swt) said,

 الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا  

“Those who take disbelievers for allies instead of believers, do they seek power with them? Verily, then to Allah belongs all power.”

[Surah an-Nisa’a 4:139]

Pakistan’s spineless leadership seeks strength through alliance with Kufr and its people, even though it is the sure path to our poverty and insecurity. Allah (swt) said,

 مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ 

“The example of those who take allies other than Allah is like that of the spider who takes a home. And indeed, the weakest of homes is the home of the spider, if they only knew.”

[Surah Al-Ankabut 29:41].

Anyone who has sought strength through the alliance of ruin is now lowly in the eyes of the Muslims, whether it is Musharraf, Kayani or Raheel Sharif. Had any one of them depended upon Islam, they would have earned the respect of this Ummah, delivering the arrogant US the response that the entire world, not the Muslim World alone, eagerly awaits.

O Muslims of Pakistan’s Armed Forces!

Despite immense material capabilities, nuclear weapons, JF-17 warplanes and Shaheen 3 missiles and one of the best and bravest of all the world’s armies, you are subjected to humiliation, scorn and derision. This is only because you are deprived of a leadership that is strong through the implementation of Islam as a complete way of life. Worse, even though the Khilafah is on the agenda of every Western colonialist power, it is not even considered by your current leadership. Even worse, rather than making way for Hizb ut Tahrir to reach the rule, so that we are finally strengthened by Islam, your leadership unleashes tyranny upon it, chasing, seizing and torturing good men, who have warned you consistently since the time of Musharraf of the evil of alliance with the US.  Good men, sincere to Islam, with full awareness of how to implement it, such as Naveed Butt who has remained hidden from the public and his family, since his abduction on 11 May 2012.

O Muslims of Pakistan’s Armed Forces!

It is time for you to give your Nusrah (Material Support) for the Khilafah (Caliphate) on the Method of the Prophethood. The weaknesses of the United States itself is as apparent to you as it is apparent to the Trump administration. Militarily, its own forces, whose lack of bravery cripples their possession of sophisticated weaponry, have been shaken by small, poorly armed tribal men in Afghanistan, forcing them to rely on you. Economically, the consuming greed of its elite has led to an immense and unsustainable concentration of wealth within a few, causing the collapsing of its economy. Politically, its standing and reputation is in tatters through its naked, violent pursuit of material resources abroad, inciting great hatred against it, not just within the Muslim World, but beyond it.

Moreover, when you move in support of Islam and its Deen, in humble and complete submission to the commands of our Lord (swt), you will earn the help of Allah (swt). Indeed, history has been made by the Muslim military commanders who wielded this help as their most powerful weapon, succeeding against their enemies despite overwhelming odds, from Khalid bin Waleed (ra), to Salahuddin and Muhammad bin Qasim. Walk now in the footsteps of the righteous military commanders, grant Nussrah for the establishment of the Khilafah and you will need no helper other than Allah (swt), as you march towards dignity and victory. Allah (swt) said,

 ﴿إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾

“If Allah helps you, none can overcome you; and if He forsakes you, who is there after Him that can help you? And in Allah (Alone) let believers put their trust.”

[Surah Aali-i-Imran 3:160]                     

Media Office of Hizb ut-Tahrir in the Wilayah of Pakistan 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امریکہ کے ساتھ اتحاد ختم کردو

پاکستان کی کمزور فوجی اور سیاسی قیادت افواج پاکستان کی صلاحیتوں کے باوجود ٹرمپ کے سامنے سجدہ ریز ہے

         12 جنوری  2018، بروز جمعہ، آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلز 2018/19 کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ سینٹکام کے امریکی کمانڈر جنرل جوزف وٹل نے جنرل باجوہ کو فون کیا  جس  کے دوران جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان “دہشت گردی کے خلاف مخلصانہ کوششیں” جاری رکھے گا۔  یہ بات انتہائی شرمناک ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی تضحیک کے بعد بھی دنیا کی چھٹی بڑی آرمی کے سربراہ نے  امریکہ کی جنگ جاری رکھنے کی  ذاتی طور پر یقین دہانی کرائی ، وہ جنگ جس نے پاکستان  کو تقریباً دو دہائیوں سےتباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیل رکھا ہے۔  ایک ایسے وقت میں جبکہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان کے قبائلی مسلمانوں کے سامنے جھکنے پر مجبور ہو گئی ہے جو کہ صرف ہلکے ہتھیاروں سے مسلح ہیں اور ان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے، تو پاکستان کی کمزور قیادت اس جاہل بے وقوف  اور جابر  ٹرمپ کے سامنے سجدہ ریز ہے جبکہ اُن  کے پاس ایک ایسی فوج ہے جو اسلام سے محبت کرتی ہے اور اس بات کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے کہ چند گھنٹوں میں امریکہ کو ایسا سبق سکھا دے جس سے دنیا کے سامنے اُس کی اصل اوقات واضح ہوجائے۔ 

اے پاکستان کے مسلمانو! 

ہماری ذلت ورسوائی کی وجہ یہ ہے کہ ہم طاقت و قوت کے حصول کے لیے اسلام سے رجوع نہیں کرتے بلکہ دشمن ریاستوں  سے اتحاد کر کے یہ جھوٹی امید لگاتے ہیں کہ ہم طاقتور ہو جائیں گے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا  

“جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں کیا یہ ان کے پاس عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو عزت تو ساری اللہ تعالی کے لیے ہی ہے”(النساء:139) –

پاکستان کے کمزور حکمران طاقت و قوت کے حصول کے لیے کفار سے رجوع کرتے ہیں  جبکہ یہ راستہ یقینی تباہی و بربادی، عدم تحفظ اور افلاس  کا راستہ ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 مَثَلُ الَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِ اللَّهِ أَوْلِيَاءَ كَمَثَلِ الْعَنكَبُوتِ اتَّخَذَتْ بَيْتًا ۖ وَإِنَّ أَوْهَنَ الْبُيُوتِ لَبَيْتُ الْعَنكَبُوتِ ۖ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ 

“جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کے سوا (اوروں کو) کارساز بنارکھا ہے اُن کی مثال مکڑی کی سی ہے کہ وہ بھی (ایک طرح کا) گھر بناتی ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تمام گھروں میں سے کمزور مکڑی کا گھر ہے۔ کاش یہ (اس بات کو) جانتے “(العنکبوت:41)۔ 

جو کوئی بھی طاقت و قوت کے حصول کے لیے اس تباہی و بربادی کے راستے کو اختیار کرتا ہے وہ مسلمانوں کی نظروں میں بھی گرجاتا ہے چاہے وہ مشرف ہو،  کیانی ہو یا پھر راحیل شریف۔  اگر ان میں سے کسی نے بھی  طاقت و قوت کے لیے اسلام پر انحصار کیا ہوتا تو وہ امت کی محبت اور عزت حاصل کرتا اور مغرور امریکہ کو ایسا جواب دیتا جس  کا نہ صرف مسلم  امت بلکہ پوری دنیا شدت سے انتظار کررہی ہے۔

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو! 

اس بات کے باوجود کہ ہمارےپاس ایٹمی صلاحیت، جے ایف-17 جنگی طیارے، شاہین-3 میزائل اور دنیا کی بہترین اور بہادر افواج موجود ہیں آپ  ذلت و رسوائی ، بے عزتی اور طنز کاسامنا کررہے ہیں۔ یہ صورتحال صرف اس وجہ سے ہے کہ آپ ایک ایسی قیادت سے محروم ہیں  جواسلام کو ایک مکمل ضابطہ حیات کے طور پر نافذ کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے۔  اور افسوس  ناک بات تو یہ ہے  کہ جب مغربی استعماری طاقتیں آنے والی خلافت سے نمٹنے کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں تو آپ کی موجودہ قیادت امت کو طاقت بخشنے والے اس منصوبے کے متعلق سننا گوارا نہیں کرتی۔ اور اس سے بھی زیادہ بری بات یہ ہے کہ آپ کی قیادت اُن باکردار افراد کا پیچھا کرتی ہے اور انہیں گرفتار اوران پر تشدد کررہی ہے جو مشرف کے دور سے آپ کو امریکہ کے ساتھ شیطانی اتحاد اور اس کے خوفناک نتائج سے خبردار کرتے آرہے ہیں اور حزب التحریر کو اقتدار تک پہنچنے سے روک رہی ہے وہ اقتدار جس کے بعد بلاآخر ہم اسلام کی بنیاد پر طاقت، مضبوطی  اور استحکام حاصل کرسکیں گے۔  یہ وہ باکردار لوگ ہیں جو اسلام سے مخلص ہیں اوریہ بات مکمل طور پر جانتے ہیں کہ اسلام کوکیسے نافذ کیاجاتا ہے، اور انہی باکردار افراد میں حزب التحریر کے پاکستان میں ترجمان  نوید بٹ بھی شامل ہیں  جنہیں 11مئی 2012 کو اغوا کرکے ان کے خاندان اور  امت سے دور کردیا گیا اور جو آج تک لاپتہ ہیں ۔ 

اے افواج پاکستان میں موجود مسلمانو! 

یہی وقت ہے کہ آپ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ (مادی مدد) فراہم کریں۔  امریکہ کی کمزوری آپ پر بھی اب بالکل ایسے ہی واضح ہے جیسا کہ خود ٹرمپ انتظامیہ پر واضح ہے۔  فوجی لحاظ سےامریکہ کمزور ہے کہ افغانستان کے محض ہلکے ہتھیاروں سے مسلح  قبائلی مسلمانوں سے جنگ ہار چکا ہے جبکہ اس کے پاس جدید ترین ہتھیاروں کی کوئی کمی نہیں لیکن اس کی افواج بہادری کے اسلحے سے محروم ہیں اور اسی وجہ سے وہ آپ پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔  معاشی لحاظ سے وہ تباہی کی راہ پر گامزن ہے کیونکہ اس کی اشرافیہ کی دولت کی ہوس نے  بہت  زیادہ دولت  کو چند ہاتھوں میں جمع کردیا ہے اور ا س کا نتیجہ لازمی معاشی تباہی ہی ہے ۔ سیاسی لحاظ سے  اس  کی ساکھ تباہ ہو چکی ہے کیونکہ مادی وسائل کے حصول کے لیے اس نے پوری دنیا میں ظلم و تشدد کو استعمال کر کے لوٹ مار کی جس نے اس کے خلاف  نہ صرف مسلم دنیا میں بلکہ تمام ممالک میں شدید نفرت پیدا کردی ہے۔

اس کے علاوہ جب آپ اسلام اور اس کے دین کی حمایت میں مکمل اخلاص اور انکساری کے ساتھ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے احکامات کی اطاعت میں نکلیں گے تو آپ اللہ کی مدد کے حقدار بھی بن جائیں گے۔ یقیناً تاریخ ان مسلم کمانڈروں  کی بہادری سے بھری بڑی ہے جیسا کہ خالد بن ولید، صلاح الدین ایوبی اور محمد بن قاسم، جنہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد کو اپنا سب سے بڑا ہتھیار بنایا اور اپنے سے کئی گنا بڑے دشمنوں  پر زبردست کامیابیاں  حاصل  کیں۔  ان راشد کمانڈروں کے نقش قدم پر چلیں ، خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں ، عزت ،طاقت اور کامیابی کی منزل کی جانب بڑھیں  اور اس مقصد میں کامیابی کے لیے آپ کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سوا کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،

 ﴿إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ﴾

“اور اللہ تعالیٰ تمہارا مددگار ہے تو تم پر کوئی غالب نہیں آسکتا۔ اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو پھر کون ہے کہ تمہاری مدد کرے، اور ایمان والو کو اللہ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے”

(آل عمران:160)۔   

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس