Home / Leaflets  / Local Leaflets  / The floods reveal the good in the Ummah and the evil in her rulers

The floods reveal the good in the Ummah and the evil in her rulers

بسم الله الرحمن الرحيم

The floods reveal the good in the Ummah and the evil in her rulers

As July ended and August began, during the monsoon seasons of Pakistan, heavy rains caused rivers and lakes to burst their banks, dams to be overwhelmed by the sheer weight of water, sending great flash floods which swept away the houses, bridges, roads and electricity power lines in Khyber Pakhtunkhwa, Baluchistan and Southern Punjab, with Charsadda, Nowshera, Peshawar, Mardan, Swabi, Swat and Shangla included amongst the worst hit areas. Thousands have been drowned and hundreds of thousands are now under the bare sky, starving and thirsty, now facing death through waterborne diseases of the stomach, such as cholera and typhoid.

As for the Muslims who have drowned and are now dying because of diseases of the stomach, they are of the status of martyrs with respect to reward, RasulAllah صلى الله عليه و سلم said,

ما تعدون الشهيد فيكم؟ قالوا: يا رسول الله من قتل في سبيل الله فهو شهيد، قال: إن شهداء أمتي إذاً لقليل، قالوا: فمن هم يا رسول الله؟ قال: من قتل في سبيل الله فهو شهيد، ومن مات في سبيل الله فهو شهيد، ومن مات في الطاعون فهو شهيد، ومن مات في البطن فهو شهيد, والغريق شهيد

om: 0.0001pt; text-align: center; line-height: 15.75pt; ” align=”center”>“Whom do you consider a shaheed among you? They said: O Messenger of Allah, the one killed in the way of Allah is a shaheed. He said: Then the shuhadaa (martyrs) among my Ummah would be few. They said: Then who are they, O Messenger of Allah? He said: The one killed in the way of Allah is a shaheed, the one who dies in the way of Allah is a shaheed, the one who died in plague is a shaheed, the one who died due to the stomach is a shaheed and the drowned person is a shaheed.” [Muslim]

Indeed, it is the way of Allah سبحانه وتعالى that the best and most pious of Muslims return to Allah سبحانه وتعالى in the best manner.

As for the millions of Muslims who grieve for the sufferings of the Muslims, from all over Pakistan and beyond Pakistan, who seek paths through the chaos, to bring clean water, food, medicine and clothing to their brethren, all this is a great evidence of the good within this Ummah of RasulAllah صلى الله عليه و سلم. Truly this Ummah is as RasulAllah صلى الله عليه و سلم described it,

مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ مَثَلُ الْجَسَدِ إِذَا اشْتَكَى مِنْهُ عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى

“The similitude of the believers in their mutual love, compassion and sympathy is like that of a body: when one part hurts then the rest of the body calls out in sleeplessness and fever.” [Muslim]

And what a contrast the rulers of the Muslims are, in Pakistan and outside it, to the Ummah over which they rule. Collectively the rulers command millions of soldiers and trillions of dollars of resources, yet what was their response to the sufferings of the Muslims in their time of great need?

As for the rulers of Pakistan itself, as the floods worsened and casualties mounted, the President,  Asif Ali Zardari, actually left the country to smile and socialize with the rulers of Europe. Only after several days of a clear and obvious national emergency, did the Prime Minister, Yusuf Raza Gillani, decide to call for an “emergency” cabinet meeting. Was it not upon the rulers to immediately move to the affected areas, to personally supervise the management, rather than view television reports as if the disaster had occurred in another country? Was it not upon them to ensure the ample supply of food and water to prevent the huge rise in prices due to shortage of supply in the affected areas, such that one wheat roti was Rs. 25, whereas in the unaffected cities it is Rs. 2. Was it not upon them to mobilize tens of thousands of soldiers to assist the people, not merely thousands who are clearly overwhelmed by the scale of the disaster, rather than commit nearly 150,000 troops toAmerica’s war of Fitna in the tribal areas? And the oppressor rulers will turn the country upside down to secure the NATO supply line, providing wine and weapons for the crusaders in Afghanistan, but will hardly lift a finger to alleviate the suffering of the Muslims. As if this was not enough, these rulers are accepting nominal aid of America for flood relief, in an effort to improve her image in the eyes of the people ofPakistan, even though America is a crusader enemy who is killing Muslims of Pakistan daily through drone attacks.

As for the rulers outside of Pakistan, they are as the rulers of Pakistan. They are forced to utter the word “Ummah”, because of the demands of the Muslims, but their words do not descend beyond their lips and throats. They are content to allow the Muslims to die as if they are animals, whilst they loot and plunder the immense resources of the Ummah and store their ill-gotten billions in the Western banks, safe for the time when they must escape from their own people. They will throw aid as little as they feel is required to prevent widespread rage against them, as one would throw some morsel to hungry animals through fear of their bite. But overall they will treat the Muslims in crisis, as they would treat them in the normal days, depriving them of the most basic of needs.

The rulers of Pakistan and outside Pakistan do not care for the Muslims, because the capitalist system which they implement is designed only to care for the ruling elite and its entourage. Throughout the world a select, band of elite deprive the billions of the world’s important resources, leaving them to hunger, thirst and homelessness. So, worse must be expected in a time of crisis. This was witnessed clearly in 2005 during the time of President Bush, in America, the heartland of Capitalism, as the people of the southern states were abandoned to hunger, thirst and violence, after Hurricane Katrina. As such, Capitalism is a kufr system which secures the most outrageous luxurious needs of a small fraction, such as extravagant paintings and ostentatious residences, so that most of the people are denied their most basic of needs. Without doubt, Capitalism’s time is at its end, as is the time of the rulers that implement it.

O People of Power in Pakistan! O officers in Pakistan’s Armed Forces!

Have you not seen enough to move against these evil rulers? Will you forsake those you have sworn to protect? Does this Ummah that once sent a flotilla of ships to relieve the Irish of the suffering of famine, in the time of Queen Victoria, not deserve its basic needs secured? Does this great Ummah, that throughout the era of the Khilafah, provided sanctuary for oppressed non-Muslims, not deserve security and peace? Does this noble Ummah not deserve noble rulers, who share in her despair, crying until their hearts ache and move tirelessly for her needs, forsaking sleep, ignoring their aching limbs and sparing no effort to relieve suffering, as happened in the time of the famine in Madinah during the time of the Khaleefah Rashid, Umar رضي الله عنه? His Wali in far flung Syria, Abu Ubaydah bin al-Jarrah رضي الله عنه, said that he would send a train of camels so long that he said, “I am sending you the caravans whose one end will be here at Syria and the other will be at Madinah.” Moreover, later, Abu Ubaidah رضي الله عنه paid a personal visit to Madinah and acted as an officer of a disaster management cell, which was headed personally by Umar رضي الله عنه. Tens of thousands of people from desert towns had already gathered in Madinah and once adequate supply of ration reached Madinah, Umar رضي الله عنهdispatched his men to the routes of Iraq, Palestine and Syria to take the supply caravans to the desert settlements deeper into Arabia, which in turn saved hundreds of thousands from annihilation. For the internally displaced people, Umar رضي الله عنه hosted a dinner every night at Madinah, which according to one estimate every night more than hundred thousand people use to attend. If all this could be achieved by Islamic ruling, in the age of the camel and messages by horse rider, what could be achieved by the Khilafah state in the era of the plane and internet?

O People of Power in Pakistan! O officers in Pakistan’s Armed Forces!

It is not enough that you merely assist the people in the relief efforts. Allah سبحانه وتعالى has given you far more capability than that, about which you will be asked when you face him on a day that no excuse will rescue you from His سبحانه وتعالى Wrath and Punishment. It is upon you to make the bold step that will ensure for generations that the needs of your people are fulfilled, within crises and outside of crises, by a rightly guided Khaleefah, ruling by Islam, seeking the pleasure of Allahسبحانه وتعالى. So, when will you grant the Nussrah to establish the Khilafah, O brothers?

وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ

“And soon will the unjust know what change in circumstance their affairs will take”[Surah Al-Sha’raa 26:227]

Hizb-ut-Tahrir 24th Sha’ban, 1431 A.H

Wilayah Pakistan 5th August 2010

http://www.hizb-pakistan.com

 

بسم الله الرحمن الرحيم

سیلاب کی تباہ کاریوں نے امت میں موجود خیرکو ظاہر کردیا ہے

اور حکمرانوں کے شر کو بے نقاب کر دیا ہے

جولائی کے آخری ہفتے اور اگست کے آغاز میں، مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں دریائوں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی اورپانی بپھر کر دریائوں، ندی نالوں اور ڈیموں سے باہر آ گیا، جس کی وجہ سے خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے شہروں میں بے شما رسڑکیں، پُل، گھر اور بجلی کی لائنیں زیر آب آگئیں۔ اس طغیانی نے چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مردان، سوابی، سوات، شانگلہ کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ہزاروں لوگ ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بھوکے پیاسے کھلے آسمان تلے موجود ہیں اور سیلابی پانی کے نتیجے میں جنم لینے والی ٹائی فائیڈ اور ہیضے کی بیماریوں کا شکار ہو کر موت کا سامنا کر رہے ہیں۔

جہاں تک اُن مسلمانوں کا تعلق ہے جو سیلابی پانی میں بہہ گئے یا اب پیٹ کی بیماریوں میں جاں بحق ہو رہے ہیں تواُن کے لیے شہداء کا سا اجر ہے، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

ما تعدون الشهيد فيكم؟ قالوا: يا رسول الله من قتل في سبيل الله فهو شهيد، قال: إن شهداء أمتي إذاً لقليل، قالوا: فمن هم يا رسول الله؟ قال: من قتل في سبيل الله فهو شهيد، ومن مات في سبيل الله فهو شهيد، ومن مات في الطاعون فهو شهيد، ومن مات في البطن فهو شهيد, والغريق شهيد

“تم اپنے میں کس کو شہید تصور کرتے ہو؟ انہوں (صحابہ) نے کہا: اے اللہ کے رسول ﷺ، وہ شخص شہید ہوتا ہے جو اللہ کی راہ میں مارا جائے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: تب تو میری امت میں کم لوگ شہید ہونگے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! تو پھر کون لوگ شہید ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جوشخص اللہ کے راہ میں مارا جائے، وہ شہید ہے، اور جو شخص اللہ کی راہ میں فوت ہو گیا وہ شہید ہے، اور جو شخص طاعون کی بیماری میں مر گیا وہ شہید ہے اور جوشخص پیٹ کی بیماری میں مر گیا وہ شہید ہے اور جو شخص ڈوب کر مر گیا وہ شہید ہے۔” (مسلم)

بے شک اللہ کی راہ میں موت بہترین موت ہے جو مسلمانوں میں سے بہترین اور سب سے متقی لوگوں کو نصیب ہوتی ہے۔

جہاں تک پاکستان اور پاکستان سے باہر بسنے والے لاکھوں مسلمانوں کا تعلق ہے تو وہ اپنے بھائیوں کی تکالیف پر غمزدہ ہیں اور پاکستان میں موجود انتشار کی فضا کے باوجود اپنے بھائیوں کے لیے صاف پانی، خوراک، ادویات اور کپڑوں کی شکل میں امداد بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ سب رسول اللہ ﷺ کی امت میں موجود خیر کو ظاہر کرتا ہے۔ بے شک یہ امت ایسی ہی ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے اِس کے متعلق بیان فرمایا ہے:

مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ مَثَلُ الْجَسَدِ إِذَا اشْتَكَى مِنْهُ عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى

“آپس میں محبت رحمت اور مہربانی میں مومنین کی مثال ایک جسم کی سی ہے کہ جب اس کے ایک حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو پورا جسم بے خوابی اور بخار میں مبتلا ہوتاہے۔ “(مسلم)

اور کتنا بڑا فرق ہے اس امت اور پاکستان اور پاکستان سے باہر امت کے حکمرانوں کے درمیان۔ ان حکمرانوں کے پاس مجموعی طور بیسیوں لاکھ فوج اور کھربوں ڈالر کے وسائل موجود ہیں، لیکن اِن حکمرانوں کی طرف سے مسلمانوں کی اِس ابتر صورتحال اور شدید ضرورت کے موقع پر اب تک کا ردعمل کیا ہے؟:

جہاں تک پاکستان کے حکمرانوں کا تعلق ہے، تو جب سیلاب کی شدت میں اضافہ ہوا اور اس کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد بڑھنے لگی تو پاکستان کاصدر آصف علی زرداری یورپ کے حکمرانوں کے ساتھ مسکراہٹوں کا تبادلہ کرنے اور ان کے ساتھ اُٹھنے بیٹھنے کے لیے پاکستان سے روانہ ہو گیا۔ اور پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ملک کے اندر ایمرجنسی کی صاف اور واضح صورتِ حال کے باوجودکئی دنوں کے بعد اب کابینہ کی ایک “ایمرجنسی” میٹنگ کرنے کا خیال آیا ہے۔ کیا یہ حکمرانوں کی ذمہ داری نہ تھی کہ وہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا رخ کرتے تاکہ وہ بذاتِ خود انتظامی کاموں کی براہِ راست نگرانی کرتے، بجائے یہ کہ وہ فقط ٹیلی ویژن رپورٹوں کو دیکھتے رہتے، کہ گویا یہ تباہ کاریاں کسی اور ملک میں ہو رہی ہوں؟ کیا یہ اِن حکمرانوں کی ذمہ داری نہ تھی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی وافر سپلائی کو یقینی بناتے؟ تاکہ متاثرہ علاقوں میں سپلائی کی کمی کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نہ ہوتا، جیسا کہ متاثرہ علاقوں میں صورتِ حال یہ ہے کہ ایک روٹی کی قیمت 25 روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ غیر متاثرہ علاقوں میں یہ 2 روپے میں دستیاب ہے۔ کیا یہ اِن حکمرانوں کو ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ لوگوں کی مدد کے لیے لاکھوں کی تعداد میں فوجی جوانوں کو متحرک کرتے نہ کہ فقط چند ہزار فوجی جوانوں کو جو اس قدر وسیع بحران کے مقابلے میں بے بس نظر آتے ہیں، جبکہ دوسری طرف انہی حکمرانوں نے ڈیڑھ لاکھ کے قریب فوجی جوانوں کو قبائلی علاقوں میں امریکہ کی فتنے کی جنگ میں جھونک رکھا ہے۔ یہ ظالم حکمران افغانستان میں موجود صلیبیوں کے لیے شراب اور ہتھیار لے جانے والی سپلائی لائن کی حفاظت کے لیے پورے ملک کوتہہ و بالا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن اِس کے برعکس مسلمانوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے انگلی ہلانے کے لیے بھی تیار نہیں ہیں۔ اور حد تو یہ ہے کہ یہ حکمران سیلاب زدگان کے لیے امریکہ کی انتہائی معمولی مدد کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں تاکہ اُس دشمن امریکہ کے اِمیج کو پاکستان کے عوام کی نظر میں بہتر بنایا جائے، جو ہرروز پاکستان کے مسلمانوں پر ڈرون برسا رہا ہے۔

اور جہاں تک بیرونِ پاکستان دیگر مسلم ممالک کے حکمرانوں کا تعلق ہے، تو وہ پاکستان کے حکمرانوں سے بالکل مختلف نہیں۔ وہ مجبوراً “امت” اور “وحدت” کا لفظ استعمال کرتے ہیں کیونکہ مسلمان اپنے آپ کو ایک امت سمجھتے ہیں اور حکمرانوں سے بھی اس تصور کا مطالبہ کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ الفاظ ان حکمرانوں کے حلق سے نیچے نہیں اترتے۔ یہ حکمران اطمینان سے مسلمانوں کو مرتا ہوا دیکھتے ہیں گویا یہ مسلمان نہیں بلکہ جانور ہیں اور دوسری طرف یہ امت کے وسیع وسائل کو بے دردی سے لُوٹ کر انہیں مغربی بینکوں میں جمع کرنے پر لگے ہوئے ہیں، اُس وقت کے لیے جب یہ اپنے ہی لوگوں کو چھوڑ کر فرار ہو جائیں گے۔ یہ حکمران اپنی عوام کو اتنا ہی دیتے ہیں جو اُن کے نزدیک عوام کو خاموش کرنے کے لیے کافی ہو، تاکہ اِن حکمرانوں کے خلاف عوام کا غصہ بے قابو نہ ہوجائے، بالکل اس طرح جیسے کوئی شخص بھوکے جانور کے سامنے کھانے کا نوالہ پھینکتا ہے، اس خوف سے کہ کہیں وہ اسے کاٹ نہ لے۔ تاہم مجموعی طور پریہ حکمران بحران کے موقع پر بھی مسلمانوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرتے ہیں جیسا کہ عام دنوں میں، پس وہ دونوں حالتوں میں عوام کو زیادہ تر بنیادی ضروریات سے محروم رکھتے ہیں۔

پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک پر مسلط حکمرانوں کو مسلمانوں کی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ یہ حکمران جس سرمایہ دارانہ نظام کو نافذ کر رہے ہیں، وہ صرف حکمران ٹولے اور اُس کے حواریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ پوری دنیا میں ایک ایلیٹ (elite) طبقہ ہی دنیا کے اہم ترین وسائل پر قابض ہے اور اس نے اربوں لوگوں کو بھوک، پیاس اور بے سرو سامانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اور بحران کے وقت محض یہی توقع کی جا سکتی ہے کہ یہ نظام لوگوں کے ساتھ اِس سے بھی بُرا سلوک کرے گا۔ اور دنیا کے لوگوں نے 2005ء میں اِس امر کا مشاہدہ بھی کیا، جب سرمایہ داریت کے علمبردار امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں آنے والے سمندری طوفان قطرینہ کے موقع پر بش حکومت نے وہاں کے شہریوں کو بھوک، پیاس اور پرتشدد جرائم کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ فی الحقیقت سرمایہ داریت ایک کفریہ نظام ہے جو لوگوں کی اکثریت کو بنیادی ضروریات سے بھی محروم کر کے ایک چھوٹے سے طبقے کو اعلیٰ ترین آسائشیں فراہم کرتا ہے۔ بلاشبہ اب اس نظام کے اختتام کا نقارہ بج چکا ہے، بالکل اسی طرح جیسا کہ اسے نافذ کرنے والے حکمرانوں کے اختتام کا وقت اب قریب پہنچ گیا ہے۔

اے پاکستان کے اہلِ قوت! اے پاکستان کی مسلح افواج کے آفیسر حضرات!

کیا جو سب کچھ آپ دیکھ چکے ہیں وہ اس بات کے لیے کافی نہیں کہ آپ اِن بدترین حکمرانوں کے خلاف متحرک ہوں؟ کیا آپ انہیں بھول جائیں گے کہ جن کے تحفظ کی آپ نے قسم اٹھائی تھی؟ کیا وہ امتِ مسلمہ کہ جس نے ملکہ وکٹوریہ کے دورِ حکومت میں قحط زدہ آئرلینڈ کے لیے خوراک کے جہاز بھیجے تھے، اِس بات کی بھی مستحق نہیں کہ اُن کی بنیادی ضروریات کا تحفظ کیا جائے؟ کیا وہ عظیم امتِ مسلمہ کہ جو خلافت کے تمام ادوار میں مظلوم غیر مسلموں کو پناہ دیتی رہی، آج امن اور سیکورٹی اُس کا حق نہیں؟ کیا یہ اعلیٰ ظرف امت مسلمہ اِس بات کی حق دار نہیں کہ اِن پر اعلیٰ ظرف حکمران مقرر ہوں جو اس کی تنہائی اور مایوسی میں شریک ہوں، جو اس امت کے لیے اتنا روئیں کہ ان کا سینہ دُکھنے لگے اور و ہ اس امت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتھک محنت کریں، اپنی نیندوں اور تھکن سے شَل بازئوں کی پرواہ کئے بغیر اس امت کی تکالیف دور کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، بالکل اُسی طرح جیسے دوسرے خلیفۂ راشد عمر ؓ کے دور میں مدینہ میں قحط کے موقع پر ہوا تھا۔ مدینہ سے سینکڑوں میل دور شام کے والی ابو عبیدہ بن الجراح نے اونٹوں کا ایک اتنا بڑا قافلہ بھجوایا کہ جس کی لمبائی کے متعلق انہوں نے عمر ؓ کو لکھا: “میں ایسا قافلہ بھجوا رہا ہوں کہ جس کا پہلا اونٹ جب مدینہ پہنچے گا تو آخری اونٹ یہاں شام میں ہوگا”۔ مزید برآں بعد میں ابو عبیدہ بن الجراح بذاتِ خود مدینہ آگئے اور اُس ٹیم میں افسر کے طور پر کام کیا جو اِس آفت سے نبٹنے کے لیے قائم کی گئی تھی اور جس کی سربراہی حضرت عمر ؓ بذاتِ خود کر رہے تھے۔ صحرا ئی قصبوں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہلے ہی مدینہ میں اکٹھا ہو چکے تھے اور جب مناسب تعداد میں راشن مدینہ پہنچ گیا، تو عمر ؓ نے اپنے لوگوں کو عراق، فلسطین اور شام کی طرف بھیجا تاکہ وہ امدادی قافلوں کو عرب کے صحرا میں اندر تک بسنے والوں تک لے جائیں، یوں لاکھوں لوگوں کو لقمہ اجل ہونے سے بچا لیاگیا۔ بے گھر ہوئے افراد کیلئے حضرت عمر ؓ ہر رات کھانے کا انتظام کرتے تھے جس میں ایک اندازے کے مطابق ہر رات ایک لاکھ سے زائد لوگ کھانا کھاتے تھے۔ اگر اسلامی حکومت یہ سب کچھ ایسے دور میں سرانجام دے سکتی ہے جب پیغام رسانی اونٹوں اور گھوڑں کے ذریعے ہوا کرتی تھی، تو آج ہوائی جہاز اور انٹرنیٹ کے دور میں ریاست ِ خلافت کیا کچھ ممکن بنا سکتی ہے؟!

اے پاکستان کے اہلِ قوت! اے پاکستان کی مسلح افواج کے آفیسر حضرات!

یہ کافی نہیں ہے کہ آپ صرف لوگو ں کی مدد کرنے کیلئے امدادی کاروائیوں کا حصہ بنیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کو اس سے کہیں بڑھ کر صلاحیتیں بخشیں ہیں، جن کے بارے میں آپ سے اُس دن سوال کیا جائے جب ہر کسی کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور جب اس کے غصے اور سزا سے بچنے کیلئے کوئی عذر کام نہ آئے گا۔ یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر دلیرانہ قدم اٹھائو، جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مسلمانوں کا خلیفہ ٔراشد، اسلام کی حکمرانی کے تحت، اللہ کی خوشنودی کی خاطر، رہتی نسلوں تک امت کی ضروریات کو پورا کرے، خواہ وہ بحران کا وقت ہو یا عام حالات ہوں۔ تو اے بھائیو! آپ خلافت کے قیام کیلئے کب نُصرة دیں گے؟

وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ

“جنہوں نے ظلم کیا ہے، وہ جلد ہی جان لیں گے کہ وہ کس کروٹ الٹتے ہیں” (الشعراء :227)

24شعبان 1431ھ حزب التحریر

5اگست 2010ئ ولایہ پاکستان