Home / Q&A  / Political Q&As  / Q&A: The Failed Military Coup in Turkey

Q&A: The Failed Military Coup in Turkey

بسم الله الرحمن الرحيم

Answer to Question

Broad Outlines of the Failed Military Coup in Turkey

(Translated)

Question:

Although it has only been a day and part of a day, but I hope to get an explanation, even if broad outlines of what happened in Turkey coup attempt: Who is behind it? Is it really the Gulen Movement? Or are they officers in the army loyal to the British? And what is expected after that? May Allah reward you.

Answer:

After following and reflecting on what happened in Turkey during the two days of the 15 and 16/7/2016 CE, it is likely that those who attempted the coup are risk-taking officers loyal to the British who were in danger, this is due to the following facts:

1. Whether they were at risk of being in danger, since the Turkish Military High Council (YAŞ) regularly convenes late this month of July or early next month of August every year. The authorities of this Council are many and of great significance to the army. Therefore it is held under the chairmanship of the Prime Minister at the headquarters of the General Staff in Ankara, and is attended by the Defense Minister, Chief of Staff, Commander of the Land Forces, Commander of the Air Force, Commander of the Naval Forces, Commander of the Gendarmerie Forces, and Second Deputy Chief of Staff… as well as the Military High Council members being from the top officials of the Turkish Armed Forces. This annual YAŞ meeting discusses matters regarding: promotions of the upper military ranks, extending of tenures for some commanders, matters relating to pensions, and cases of military discharge of military personnel for disciplinary action and ill conduct, in addition to a number of topics related to the Turkish Armed Forces. The meeting lasts several days and announces its decisions after a presentation to the President of the Republic. Usually YAŞ meeting concludes with ending the tenures of a number of top commanders of armies and other high-ranking officials. For example, in the previous meeting on 02/08/2015, among those whose jobs were terminated at that meeting, was the chief then of Turkey’s Air Force, Akin Ozturk, with news reports that he is the head of the current coup attempt, along with other senior commanders.

It seems that the officers who attempted the coup knew or “leaked to them” that action will be taken against them in the YAŞ meeting endangers their survival in the army at the head of their jobs, and they attempted this as a proactive action prior to the Council Board.

2. Whether they are risk-taking officers loyal to the British, it is well known that pro- British men were the army nucleus, and that America tried to breach it since the presidency of Ozal but did not succeed. So it turned to the police and internal security forces, then focused on penetrating the army in the era of Erdogan and succeeded to some extent … Nonetheless, British forces still exist, even though Erdogan clipped their wings, but he did not eliminate them, including the officers who attempted the coup.

And as for them being “risk-takers”, since observing the arrangement of the attempt does not suggest that the British are the ones who planned it, it is likely that the officers planned it and that Britain had allowed them … Because taking a closer look at the plan shows that it is almost devoid of Britain’s cunningness and savvy. For example, the coup’s perpetrators focused in their statement, on secularism and this is foolish of them, because the Islamic sentiments are currently spreading among many Turks. So stating secularism provokes them and reminds them of the rule of Mustafa Kemal and his followers, and how they were in the state of provocation towards Islam and Muslims, and spite and cunningness against Islam and its people. Thus the mention of secularism by the coup’s perpetrators was foolish, which made the people take to the streets in hatred for Mustafa Kemal followers rather than the love for Erdogan. Another important issue is that the coup’s perpetrators did not plan tightly in the first minutes to arrest politicians and rulers, i.e. the president and the government, before the announcement of the coup, rather the coup was announced while they are in their positions! Their actions were akin to riot and emotions of outrage without a public fan base, or even an organized crowned coup!

All this suggests that this coup was the initiation of risk-taking officers loyal to the British as a proactive movement to military decisions of YAŞ that they expected will put them in danger/risk. It is not unlikely that the matter is more than expectations since access to this knowledge is hard to attain.

3. As for accusing Gulen, it is probably not true, for the Gulen Movement is closer to civil, judicial and social work and does not have the military capability to carry out a coup without colonial support, this is first … Second, the movement abides by American orders and does not move without its permission. America believes in Erdogan as the man most capable to serve its interests, especially in the meantime. Turkey is the last dart of America on the subject of the Syrian solution, and Erdogan has offered her service no one else could do it in such circumstances; by the willingness to normalize relations with the Syrian regime, where the Turkish Prime Minister said: “Turkey will return its normal relations with Syria.”

Gulen for America is a spare line when necessary. For example, Gulen supported the Justice Party in the three elections since 2002 until 2013, when the dispute between them began by fueling corruption problems at some Erdogan’s helpers, as well as when the (Drchan) network of the Gulen movement was closed. So he is a spare when needed. Colonial states are unconcerned if there is more than one agent in one place, and does not harm them too if they dispute, vie and even fight each other.They support the winner among them. This is the like of Sadat’s conflict with Ali Sabri group, the two teams were followers of America, however, Sadat was able to absolve and arrest Ali Sabri group.

Thus, Gulen movement as we stated, probably have not arranged the coup, but this does not preclude that members of Gulen movement have participated in their individual capacities, especially the judges, in reaction to the severity of the harassment that befalls them from Erdogan.

4. Erdogan is no doubt aware that the British have the power in the army, even though diminished, and that military loyal to British are behind the coup attempt. Nevertheless he accuses Gulen because talking about the pro-British men in the Army upholds them, and eliminating them without mentioning them trivializes their matter. Whereas Gulen is not just as significant as them … Erdogan wants to eliminate the pro-British men without noise, that is in discreet, so that they do not stand out and there is no bloc around them … And in return wants to weaken his rival by noise because the Gulen Movement is not of the same power as the British men.

This is probably the opinion on what happened … and all what happened was not a tightly planned coup attempt nor was it well thought out with poise, but is more of an outraged risk without provision and poise. The important thing is not to stop at what happened, but what is expected after that.

5. What is then expected is the uproar that occurred around the coup attempt will affect the two sides:

As for America and Erdogan they will exert their utmost to exploit what happened with the serious actions to end the British forces in the army, or at least ease their impact to a minimum. For they have inflated the magnitude of the attempt to justify prosecuting the pro-British men intensely and severely. And of course Erdogan will use it to weaken his rival Gulen as far as he can, i.e. within the limits permitted by America … and what appeared from the thousands of arrests indicates that.

As for Britain, it is accused of what happened – even if it did not, by its cunningness and savvy, developed the plan, its methods and its means, but left it to its men – so it is not ruled out that it monitors the situation closely in order to undertake a reaction that will return back to its men a thing of prestige … And this is what America and Erdogan expect. Therefore Obama convened a meeting of the National Security Council to discuss what happened in Turkey like it was at the heart of American national security in anticipation of what might be the international reaction. Erdogan as well recommend people to stay in the arenas, airports and Mosques to block any reaction from the pro-British men and their loyalists.

In conclusion, what happened is painful, because the blood that spilled was our blood, not the blood of the British or the Americans … and the devastation that has occurred in buildings, airports, arenas is in our country and not in America or Britain … And so the hours of that attempt were darkness upon darkness, in our country and in our midst … And this is sad and painful … but there is a light, even if little, featured in this darkness, which is that people took to the streets shouted out “Ya Allah Ya Allah, Allahu Akbar Allahu Akbar”. This is because the declaration of the perpetrators of their secular orientation explicitly and provocatively to the sentiments of Muslims in Turkey have taken them to the streets defying the tanks chanting victory for their religion. So they confronted the military coup attempt, not in love for Erdogan and his regime as much it was in curse for the secularism and its henchmen … All of this, they move emotionally against secularism even though it exist in both the regime and the coup, and wherever secularism is evil befalls… However, they saw that the coup’s secularism is provocative to their Islamic feelings, since the coup was in the footsteps of Mustafa Kemal and his followers and his associates, and people have experienced the hatred of those on Islam and their cunning to it … While the regime’s secularism is surrounded by something from Islam that relieves their feelings … So how then, if the Muslims have the State of Haq (truth) and justice, Khilafah Rashidah on the method of the Prophethood, that rules them with justice and kindness, establishes on them the provisions of Allah and leads them in Jihad for Allah’s sake, so they attain glory in this life and success in the Hereafter? How? They will defend it with their wealth and themselves, with their feelings and their thoughts, and with their organs and their ribs, and with all their matter… The Muslim Ummah is a nation of goodness (Khair), the best nation raised for people

﴿كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّهِ

“You were the best nations ever to be raised for mankind: you enjoin what is right (ma’roof), forbid what is wrong (munkar), and believe in Allah.” [Al-i-Imran: 110]

And it will soon, be embraced, Allah willing, by the rule of what Allah has revealed, Khilafah Rashidah (Caliphate) on the method of the Prophethood, that shades Muslims under the banner of the Messenger of Allah peace and blessings be upon him and his family.  And that is no great matter for Allah.

 12th Shawwal 1437 AH

17/7/2016 CE

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوال و جواب

ترکی کی ناکام فوجی بغاوت کے حوالے سے کچھ عمومی حقائق

سوال:

اگرچہ ابھی صرف ایک دن یا اس سے کچھ زیادہ عرصہ ہی گزرا ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ ترکی میں ہونے والی بغاوت کی کوشش کی وضاحت ملے گئی چاہے وہ کچھ عمومی حقائق ہی کیوں نہ ہوں۔ اس بغاوت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ کیا واقعی گولن تحریک نےاس بغاوت کو برپا کیا؟ یا فوج میں موجود برطانیہ کے وفادار اس کے ذمہ دار ہیں؟ اور اب اس ناکام بغاوت کے بعد کیا متوقع ہے؟۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔

جواب:

جو کچھ 15 اور 16 جولائی کو ہوا اس کا تجزیہ کرنے کے بعد اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ جنہوں نے بغاوت کی کوشش کی وہ برطانیہ کے وفادار افسران تھے جو خود کو خطرے میں گھرا محسوس کر رہے تھے۔ اس تجزیے کی وجوہات مندرجہ ذیل حقائق ہیں:

1۔ کیا وہ افسران خطرے میں تھے کیونکہ اعلیٰ ترکی فوجی کونسل (YAS) ایک عرصے سے جولائی کےمہینے کے آخری دنوں یا اگست کے شروع کے دنوں میں اپنا اجلاس کرتی چلی آئی ہے۔ اس کونسل میں کئی حکام موجود ہیں اور ان کا فوج پر بہت اثر ہوتا ہے۔ اسی لیے اس کے اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں انقرہ کے جنرل سٹاف ہیڈ کواٹر میں ہوتے ہیں، جس میں وزیر دفاع، چیف آف سٹاف، زمینی افواج کے کمانڈر، فضائی فوج کے کمانڈر، بحری فوج کے کمانڈر، جینڈرمریا فورس کے کمانڈر، ڈپٹی چیف آف سٹاف اور اس کے ساتھ ساتھ ترک افواج کےاعلیٰ افسران جو اس کونسل کے رکن ہوتے ہیں، شرکت کرتے ہیں۔ اس کونسل کے سالانہ اجلاس میں جو معاملات زیر بحث آتے ہیں وہ یہ ہیں: اعلیٰ فوجی افسران کی ترقیاں، کچھ کمانڈروں کی مدت ملازمت میں توسیع، پینشن اور ترک افواج سے متعلق کئی امور کے ساتھ ساتھ فوجی افسران کو نامناسب طرز عمل پر فوجی ملازمت سے سبکدوش کرنے کے امور زیر بحث آتے ہیں۔ یہ اجلاس کئی زور جاری رہتا ہے اور اس کے فیصلوں کا اعلان مملکت کے صدر کو اس کی رپورٹ پیش کرنے کے بعد کیا جاتا ہے۔ عموماً اس کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد کئی اعلیٰ فوجی افسران کو سبکدوش کر دیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر 2 اگست 2015 کو ہونے والے پچھلے اجلاس کے بعد جن لوگوں کی ملازمت ختم کر دی گئی تھی ان میں اس وقت کے ترک فضائیہ کے سربراہ ایکن اوزترک بھی شامل تھے جن کے متعلق میڈیا میں یہ خبریں آ رہی ہیں کہ وہ بھی دیگر سینئر فوجی کمانڈروں کے ساتھ موجودہ بغاوت کی سربراہی کر رہے تھے۔

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جن افسران نے بغاوت کی کوشش کی وہ جانتے تھے کہ ان کی فوجی ملازمت کو خطرہ لاحق ہے اور ان کے خلاف فیصلہ لیا جانے والے ہے یا انہیں یہ خبر “پہنچا (لیک)” کر دی گئی تھی اور انہوں نے کونسل کی جانب سے فیصلہ لیے جانے سے قبل ہی اس کو روکنے کی کوشش کی۔

2۔ بغاوت کرنے والے خطرہ مول لینے والے برطانیہ کے وفادار افسران تھے، یہ بات مشہور و معروف ہے کہ برطانیہ کے حامی افسران فوج کا مرکز ہیں اور امریکہ اس صورتحال کو ختم کرنے کی کوشش اوزل کی صدارت کے وقت سے کر رہا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملی تھی۔ لہٰذا امریکہ نے اپنی توجہ کا مرکز پولیس اور داخلی سیکیورٹی کی فورسز کو بنایا اور اس کے بعد اردگان کے دور میں فوج میں داخل ہونے کی کوشش کی اور کسی حد تک کامیاب رہا۔ لیکن اس کے باوجود برطانوی وفادار موجود رہے، اگرچہ اردگان نے ان کے پَر کاٹ دیے لیکن انہیں ختم نہیں کیا اور اس میں وہ افسران بھی شامل تھے جنہوں نے موجود بغاوت کی کوشش میں حصہ لیا۔

لیکن کیا ان افسران کو برطانیہ کی مدد و حمایت حاصل تھی، تو اگر بغاوت کی اس کوشش کے منصوبے کا جائزہ لیں تو اس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ برطانیہ نے خود اس منصوبے کو نہیں بنایا بلکہ اس بات کے شواہد زیادہ سامنے آتے ہیں کہ افسران نے منصوبہ بنایا اور برطانیہ نے انہیں اس سے روکا نہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ اگر اس منصوبے کا قریب سے مشاہدہ کیا جائےتو نظر آتا ہے کہ یہ منصوبہ برطانیہ کی چالاکی اور تدبیر سے خالی تھا۔ مثال کے طور پر بغاوت کرنے والوں نے اپنے بیان میں سیکولرازم کو اپنا محور و مرکز قرار دیا اور یہ انتہائی بے وقوفی تھی، اس لیے کہ اس وقت ترکوں میں اسلامی احساسات و جذبات پھیل رہے ہیں۔ لہٰذا سیکولرازم کا ذکر کر کے انہوں نے لوگوں کو متنفر کر دیا اور انہیں کمال اتاترک اور اس کے ساتھیوں کی یاد دلا دی کہ کس طرح ان کے ادوار میں اسلام اور مسلمان جبر کے ماحول میں رہے اور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف شدید کینہ پروری کا مظاہرہ کیا گیا۔ لہٰذا بغاوت کی کوشش کرنے والوں کی جانب سے سیکولر ازم کا ذکر ایک انتہائی بے وقوفانہ عمل تھا جس نے لوگوں کو کمال اتاترک کی نفرت میں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیا نہ کہ اردگان کی محبت میں۔ اس کے علاوہ بغاوت کی کوشش کرنے والوں نے بغاوت کے پہلے چند منٹوں میں بغاوت کے اعلان سے قبل اس بات کو یقینی نہیں بنایا کہ سیاست دانوں اور حکمرانوں کو گرفتار کر لیں جیسا کہ صدر اور حکومت، بلکہ بغاوت کا اس وقت اعلان کر دیا گیا جب حکمران اپنے منصبوں پر بیٹھے تھے۔ یہ اعمال ایسے ہی تھے جیسے ہنگامہ آرائی ہو جائے یا عوام کی حمایت کی بغیر اپنے شدید جذبات کا اظہار کر دیا جائے۔

بارحال یہ تمام حالات و واقعات اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ بغاوت کو شروع کرنے والے خطرہ مول لینے والے برطانیہ کے وفادار افسران تھے اور وہ یہ سب کچھ اس لیے کرنے پر مجبور ہوئے کہ وہ فوجی کونسل کی جانب سے اپنے خلاف فیصلے کو یقینی سمجھتے تھے۔ اس بات کے امکانات کم ہیں کہ بغاوت کی وجہ اس کے علاوہ کچھ اور تھی کیونکہ ایسی معلومات کا حصول انتہائی مشکل ہے۔

3۔ جہاں تک اس بغاوت کا الزام گولن پر لگانے کا تعلق ہے تو شاید ایسا کہنا درست نہیں کیونکہ گولن تحریک سول، عدلیہ اور رفاہی اداروں میں زیادہ متحرک اور وجود رکھتی ہے اور اس میں اس بات کی صلاحیت موجود نہیں کہ وہ بغیر استعماری حمایت کے بغاوت کی کوشش کرسکے۔ اس کے علاوہ یہ تحریک امریکہ کے احکامات کے مطابق چلتی ہے اور اس کی اجازت کے بغیر کوئی عمل نہیں کرتی۔ امریکہ اردگان پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ وہی اس کے مفادات کو پورا کرنے کی مکمل اہلیت و صلاحیت رکھتا ہے خصوصاً خطے کی موجودہ صورتحال میں۔ شام کے مسئلے کے حل کے لئے ترکی امریکی ترکش کا آخری تیر ہے اور اردگان نے اپنی وہ خدمات پیش کی ہیں جو موجودہ صورتحال میں کوئی دوسرا نہیں کر سکتا جیسا کہ موجودہ شامی حکومت کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنا جب ترک وزیر اعظم نے یہ کہا کہ، “ترکی شام کے ساتھ اپنے معمول کے تعلقات بحال کر لے گا”۔

امریکہ کے لئے گولن ایک فاضل پرزہ ہے جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر گولن نے 2002 سے 2013 تک ہونے والے تین انتخابات میں اردگان کی جسٹس جماعت کی حمایت کی۔ ان کے درمیان مسائل اس وقت پیدا ہوئے جب گولن تحریک نے اردگان کی بدعنوانیوں کو اچھالنا شروع کیا اور اردگان نے گولن تحریک کے ایک حصے کو بند کر دیا۔ لہٰذا گولن ایک فاضل پرزہ ہے جسے اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب اس کی ضرورت ہو۔ استعماری طاقتوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اگر ایک مقام پر ایک سے زائد ایجنٹ ہوں اور اگر وہ ایجنٹ آپس میں اختلاف کریں یہاں تک کہ آپس میں لڑ بھی پڑیں۔ اس کی مثال مصر کے سادات کی علی صابری گروہ کے ساتھ جھگڑے کی ہے۔ دونوں ہی امریکہ کے وفادار تھے لیکن سادات نے علی صابری گروہ کو گرفتار اور ختم کر دیا۔

لہٰذا گولن تحریک اس بغاوت میں ملوث نہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس تحریک سے منسلک افراد نے اپنی ذاتی حیثیت میں اس بغاوت میں حصہ نہ لیا ہو خصوصاً ججوں نے جبکہ اردگان نے ان کے خلاف بہت سخت اقدامات اٹھائے تھے اور انہیں شدید خوفزدہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

4۔ یقیناً اردگان اس بات سے باخبر تھا کہ فوج میں برطانیہ کا اثر و رسوخ موجود ہے اگرچہ وہ پہلے سے کم ہو چکا ہے اور یہ کہ بغاوت کی کوشش کے پیچھے برطانیہ کے وفاداروں کا ہاتھ ہے۔ لیکن اس کے باوجود اس نے گولن پر اس کی ذمہ داری ڈالی کیونکہ اردگان برطانیہ کے وفاداروں کو خاموشی سے ختم کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اس کے خلاف کھڑے نہ ہوں اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی کھڑا ہو۔ اور اس طرح اردگان ایک تیر سے دو شکار کرنا چاہتا ہے کہ گولن کو اس کا ذمہ دار قرار دے کر اپنے ایک سیاسی مخالف کو اور ساتھ ہی ساتھ فوج میں موجود برطانوی وفاداروں کو بھی ختم کر دے جو گولن سے زیادہ طاقتور ہیں۔

تو اس بغاوت کے متعلق یہ ہے ہمارا تجزیہ۔۔۔ بغاوت کو کامیاب بنانے کے لئے اچھا منصوبہ نہیں بنایا گیا تھا اور نہ ہی اس کا کوئی اچھا مقصد تھا بلکہ خود کو درپیش خطرے کو ختم کرنے کے لئے یہ کوشش کی گئی۔ اہم بات یہ نہیں کہ یہی رُک جائیں کہ کیا ہوا تھا بلکہ اہم بات یہ ہے کہ اس کے بعد کیا متوقع ہے۔

5۔ جو متوقع ہے وہ یہ کہ بغاوت کی اس کوشش کے اثرات دونوں فریقوں پر پڑیں گے:

جہاں تک امریکہ اور اردگان کا تعلق ہے تو وہ اس صورتحال سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور فوج میں موجود برطانوی عناصر کو ختم یا کم ازکم ان کے اثرات کو انتہائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسی لیے انہوں نے بغاوت کی کوشش کو جس حد تک ہوسکتا تھا بڑھا چڑھا کر پیش کیا تاکہ برطانوی عناصر کو بھر پور طریقے سےختم کرنے کی کوششوں کا جواز موجود ہو۔ اور یقیناً اردگان بھی جس حد تک ممکن ہوا اس موقع کو اپنے مدمقابل گولن کو ختم کرنے کے لئے استعمال کرے گا یعنی جس حد تک امریکہ اجازت دے گا اور ہزاروں افراد کی گرفتاری سے یہ بات واضح بھی ہوچکی ہے۔

جہاں تک برطانیہ کا تعلق ہے تو اس نے مبینہ طور پر اس کی حمایت کی اور اگر اس نے بغاوت کے منصوبے کو بنانے اور اس پر عمل درآمد کرنے میں براہ راست کردار ادا نہ بھی کیا ہو لیکن اس نے اپنے لوگوں کو روکا بھی نہیں۔ لہٰذا اس بات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ برطانیہ صورتحال کا قریب سے انتہائی غور و فکر سے جائزہ لے رہا ہو تاکہ وہ ایسا عمل کرے جس سے وہ اپنے لوگوں کی عزت کو بحال کروا سکے۔۔۔۔ اور اس بات کی امریکہ اور اردگان کو توقع ہے۔ لہٰذا اوباما نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ترکی کی صورتحال پر بحث اور آنے والے بین الاقوامی ردعمل سے قبل اس کی تیاری کرنے کے لئے بلایا یعنی یہ معاملہ امریکی نیشنل سیکیورٹی کے لئے بہت اہم ہے۔ اردگان نے بھی لوگوں کو میدانوں، ہوائی اڈوں اور مساجد میں رہنے کی تلقین کی تاکہ کسی بھی ممکنہ برطانوی حمایت یافتہ افراد اور ان کے حمایتیوں کے ردعمل کا مقابلہ کیا جاسکے۔

خلاصہ یہ ہے کہ جو کچھ ہوا وہ انتہائی تکلیف دہ ہے کیونکہ جو خون بہا وہ ہمارا خون ہے ناکہ برطانوی یا امریکی خون۔۔۔۔۔ اور جو عمارتیں، ہوائی اڈے اور دیگر املاک تباہ ہوئیں وہ ہمارے ملک میں ہوئیں ناکہ امریکہ یا برطانیہ میں۔۔۔۔ اور اس لئے بغاوت کی کوشش کے دوران جو کچھ ہوا وہ ہمارے ملک کے لئے اندھیرے پر اندھیرے کے مترادف تھا۔۔۔۔ اور یہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔۔۔ لیکن اس اندھیرے میں روشنی کی ایک کرن بھی ہے اور وہ یہ کہ لوگ سڑکوں پر اے اللہ،اے اللہ، اللہ اکبر، اللہ اکبر کے نعرے لگاتے نکل آئے۔ اور ایسا اس لیے ہوا کیونکہ کہ بغاوت کا اعلان کرنے والوں نے اپنے سیکولر نظریات کا برملا اظہار کر دیا جس نے ترکی میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیا اور ٹینکوں کے سامنے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنے دین کی کامیابی کے لئے نعرے لگانے لگے۔ لہٰذا لوگوں نے فوجی بغاوت کی کوشش کا مقابلہ اردگان یا اس کی حکومت کی محبت میں نہیں بلکہ سیکولر ازم اور اسکے سرخیلوں کی نفرت میں کیا۔ لوگ بھر پور جذبات کے ساتھ سیکولر ازم کے خلاف نکل آئے اگر چہ حکومت اور بغاوت کرنے والے دونوں ہی سیکولر ہیں۔ لیکن انہوں نے بغاوت کرنے والوں کے سیکولرازم کو اپنے اسلامی جذبات کے مخالف سمجھا کیونکہ بغاوت کرنے والے کمال اتاترک کے پیرو کار تھے اور لوگ ان کی اسلام سے دشمنی کا خوب تجربہ رکھتے تھے۔ جبکہ حکومت کا سیکولر ازم اسلام کے لبادے میں لپٹا ہوا ہے جو ان کے جذبات کو تسکین پہنچاتا ہے، تو تصور کریں جب مسلمانوں کو حق اور انصاف پر قائم ریاست، نبوت کے طریقے پر دوسری خلافت راشدہ ملے گی، جو انصاف اور محبت سے حکمرانی کرے گی، ان پر اللہ کے احکامات کو نافذ کرے گی اور اللہ کے لئے لوگوں کی جہاد میں رہنمائی کرے گی تاکہ اس دنیا میں عزت اور آخرت میں کامیابی ملے، تو ایسی ریاست کا وہ کیسے اپنے مال، جان، افکار و احساسات اور ہر اس چیز سے دفاع کریں گے جو اس کام کو انجام دینے کے لئے ضروری ہو؟ مسلم امہ خیر کی امہ ہے، لوگوں کے لئے بہترین امت:

كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّهِ

تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے واسطے پیدا کی گئی کیونکہ تم خیر کا حکم کرتے ہو، منکر سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو”

(آل عمران:110)۔

اور اللہ کے حکم سے مسلمانوں کو جلد ہی نبوت کے طریقے پر خلافت ملے گی جو صرف اس کو نافذ کرے گی جو اللہ نے نازل کیا ہے، جو مسلمانوں کو رسول اللہ ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کرے گی۔ اور ایسا کرنا اللہ کے لئے کوئی مشکل نہیں۔

12 شوال 1437 ہجری

17 جولائی 2016